ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹورنٹو میں ٹرک نے راہ گیروں کو روندا ، 10 افراد ہلاک

ٹورنٹو میں ایک ٹرک نے متعدد راہ گیروں کو کچل دیا ہے جبکہ مذکورہ حادثہ میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

  • Share this:
ٹورنٹو میں ٹرک نے راہ گیروں کو روندا ، 10 افراد ہلاک
علامتی تصویر

ٹورنٹو میں ایک ٹرک نے متعدد راہ گیروں کو کچل دیا ہے جبکہ مذکورہ حادثہ میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، تاہم 15 لوگ زخمی ہھی ہوئے ہیں۔ ٹورنٹو پولیں نے امکان ظاہر کیا ہےکہ اس حادثہ کو جان بوجھ کر انجام دیا گیا ہے۔ ڈرائور فرار ہو گیا ، حالانکہ بعد میں اسے پولیں نے گرفتار کر لیاہے۔


قابل ذکر ہے کہ معاملہ کی خبر ملتے ہی موقعہ پر پہونچی پولیس نے زخمیوں کو نذدیک کے اسپتال میں داخل کرادیاہے جہاں ِاکثر لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ٹورنٹو پولیس نے اس پورے معاملہ کی اطلاع اپنے ٹویٹر ہینڈل سے دی ہے۔


پولیس کے مطابق ، حادثہ یونگ اسٹریٹ او ر فینچ اونیو کے درمیان ہو ا ہے ۔ بے قابو ٹرک نے پہلے سڑک کنارے بنی عمارت کو دیوار پر ٹکر ماری اور بعد میں فٹ پاتھ اور سڑک کے کنانے چل رہے ہوگوں کو رگژتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔


کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، شہریوں کو جلد آگاہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کے ساتھ ہیں اور صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں

واقعے کے بعد یونگ اور فِنچ انٹرسیکشن کو نقل و حمل کے لیے بند کردیا جبکہ ٹورنٹو کی ٹرانزٹ ایجنسی نے کہا کہ اس نے علاقے سے گزرنے والی سب وے لائن عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی نے کینیڈین نشریاتی ادارے (سی بی سی) کے حوالےسے بتایا ہے کہ وین ڈرائیو کی شناخت 25سالہ ایلیک میناسیان کے نام سے ہوئی ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ڈرائیور کا تعلق کسی دہشت گردی تنظیم سے نہیں، ملزم نےخود کو سینیکا کالج کا طالب علم اور اونٹاریو کے علاقے رچمنڈہل کا رہائشی بتایا ہے۔
First published: Apr 24, 2018 08:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading