ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا مسلمانوں کی بستیاں جلانے کی سیٹیلائٹ تصویریں جاری کیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی ایسی تصویریں نشر کی ہیں جن سے روہنگیا عوام کے دیہاتوں کو نذر آتش کرنے کے میانمار کی فوج کے انسانیت دشمن اقدام کا پتہ چلتا ہے۔

Sep 16, 2017 09:53 AM IST | Updated on: Sep 16, 2017 09:53 AM IST
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا مسلمانوں کی بستیاں جلانے کی سیٹیلائٹ تصویریں جاری کیں

فوٹو: طلوع نیوز ڈاٹ کام

لندن۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار فوج اور بدھسٹ دہشت گردوں کے وحشیانہ جرائم کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار تیرانا حسن نے کہا کہ ایسے ناقابل انکار شواہد اور ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ میانمار کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے راخین صوبہ کے کچھ علاقوں کو نذر آتش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بند طریقہ سے انجام دیا جانے والا یہ اقدام ہے۔ وہیں، دوسری طرف، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی ایسی تصویریں نشر کی ہیں جن سے روہنگیا عوام کے دیہاتوں کو نذر آتش کرنے کے میانمار کی فوج کے انسانیت دشمن اقدام کا پتہ چلتا ہے۔

سیٹیلائٹ سے حاصل ان تصویروں میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح میانمار کی دہشت گرد فوج اور بودھسٹ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ جرائم انجام دے رہے ہیں۔ میانمار کی جمہوری حکومت اور فوج راخین میں عالمی امدادی ایجنسیوں کو متاثرین تک رسائی دینے سے روک رہی ہیں۔

Loading...

Loading...