ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہزاروں روہنگیائی مسلمان بنگلہ دیش - میانمار سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں : اقوام متحدہ

جنیوا۔ اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش-میانمار سرحد پر پھنسے تقریباً 15 ہزارروہنگیا نقل مکانی کرنے والوں کے انسانی بحران کے سلسلہ میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 19, 2017 12:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہزاروں روہنگیائی مسلمان بنگلہ دیش - میانمار سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں : اقوام متحدہ
روہنگیا مہاجرین ۔ فائل فوٹو : رائٹر

جنیوا۔ اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش-میانمار سرحد پر پھنسے تقریباً 15 ہزارروہنگیا نقل مکانی کرنے والوں کے انسانی بحران کے سلسلہ میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ رفیوجی ایجنسی (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان آندریز مہکک نے صحافیوں سے کہا کہ اتوار کی شب تک تقریباً10-15ہزار روہنگیائی انجمن پاڑہ سرحد کو پار کر کے بنگلہ دیش میں آئے ہیں۔ مسٹر مہکک کے مطابق کچھ رفیوجیوں نے بتایا کہ تشدد کے باوجود کچھ لوگ رخائن میں ہی رہنے کا فیصلہ لیاہے،لیکن ان کے گھروں کو آگ کے حوالہ کردیا گیا۔ اس کے بعد انہیں بھی وہاں سے جان بچاکر بھاگنا پڑا۔


قابل غور ہے کہ صوبہ رخائن میں 25اگست سے جاری تشدد کے سبب تقریباً پانچ لاکھ 82ہزار روہنگیا مسلمان اپنی جان بچاکر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے روہنگیا کے خلاف تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

First published: Oct 19, 2017 10:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading