
واشنگٹن : امریکی کانگریس کے ایوان اعلیٰ 'سینیٹ' میں ریپبلکن اور اور ڈیموکریٹک دونوں پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے روہنگیا مسلم اقلیتوں پر مظالم کے خلاف میانمار فوج کے اعلی افسران کے خلاف پابندیوں اور سفر ی پابندیوں کو لاگو کرنے کے لئے ایک نیا بل پیش کیا۔ بل پیش کرنے والوں میں ریپبلکن پارٹی کی سینیٹ مسلح سروس کمیٹی کے چیئرمین جان میک کین اور ڈیموکریٹک رہنما بین کارڈن شامل ہیں۔ مسٹر کارڈن سینیٹ خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن ہیں۔
Loading...