ہوم » نیوز » عالمی منظر

روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے عالمی برادری میانمار پر سنجیدگی سے دباؤ ڈالے : شیخ حسینہ

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے عالمی برادری سے میانمار حکومت پر روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے کے لئے سنجیدگی سے دباؤ بنانے کی اپیل کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 28, 2018 07:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے عالمی برادری میانمار پر سنجیدگی سے دباؤ ڈالے : شیخ حسینہ
علامتی تصویر

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے عالمی برادری سے میانمار حکومت پر روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے کے لئے سنجیدگی سے دباؤ بنانے کی اپیل کی ۔  شیخ حسینہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے سنگین بحران پر آج یہ اپیل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے جنوب مشرقی ایشیا دفتر کی ڈائرکٹر ڈاکٹر پونم چھیترپال سنگھ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کی۔

وزیراعظم کے پریس سکریٹری احسان کریم نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ شیخ حسینہ نے ڈاکٹر پونم سنگھ کو بتایا کہ انہوں نے روہنگیا آبادی کو انسانی بنیاد پر پناہ دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش حکومت نے میانمار سے فرار ہوکر آنے والے رہنگیا پناہ گزیوں کا بایومیٹرک رجسٹریشن مکمل کرلیا ہے۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ ان کی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کو شناختی کارڈ دیا ہے جس سے بآسانی ان کی پہچان ہوسکے اور میانمار حکومت انہیں واپس لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا28 ہزار اہلکار 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزیوں کے لئے ضروری انتظامات دستیاب کرانے میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر پونم سنگھ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت بنگلہ دیش کو روہنگیا کے لئے ٹیکہ کاری اور طبی سہولیات فراہم کرنے میں تعاون کرے گا۔

First published: Mar 28, 2018 07:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading