ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے 951 ملین ڈالر امداد کی اپیل

خانماں برباد روہنگیائی مسلمانوں کی میانمار واپسی اور ا ن کی باز آبادکاری کے کام جہاں ابھی تک التو میں پڑے ہوئے ہیں ،وہیں ان کی بنیادی ضرورتوں کیلئے دنیا کے ممالک سے اپیلیں کی جارہی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 18, 2018 05:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے 951 ملین ڈالر امداد کی اپیل
اقوام متحدہ: فائل فوٹو

جنیوا : خانماں برباد روہنگیائی مسلمانوں کی میانمار واپسی اور ا ن کی باز آبادکاری کے کام جہاں ابھی تک التو میں پڑے ہوئے ہیں ،وہیں ان کی بنیادی ضرورتوں کیلئے دنیا کے ممالک سے اپیلیں کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلئے951ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے اداروں اورشراکت دار این جی اوز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلئے951ملین ڈالر کی اپیل کی گئی ہے تاکہ 9لاکھ روہنگیا بے گھر افراد کی ضروریات فوری طور پر پوری کی جاسکیں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی جانے والی اپیل میں کہا گیا ہے کہ 3لاکھ 30ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ یہ مہم ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپوکرانڈی کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

اپیل کے موقع پر انھوں نے کہا ہم یہ اپیل اس لئے کر رہے ہیں کہ میانمار کے بے گھر مسلمانوں کیلئے ان کے گھروں کے دروازے کھولے جا سکیں اور وہ اس بحران سے نکل کر اپنے گھروں کو واپس جا سکیں ۔

First published: Mar 18, 2018 05:23 PM IST