اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کے دو سال کی معیاد 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔ صدارت کے بارے میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرہ کمبوج نے بدھ کو کہا کہ ہنودستان نے اپنے دو سال کی معیاد کے دوران امن، سلامتی اور خوشحالی کی حمایت میں بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان پورے گلوبل ساؤتھ کی آواز ہے۔ ہم نے اپنے خیالات کو مستحکم کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہم کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہیں۔
ہم نے پورے گلوبل ساوتھ کی آواز اٹھائی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے یو این ایس سی میں مستقل نمائندہ روچیرہ کمبوج نے کہا کہ ہم نے پورے گلوبل ساوتھ کی آواز اٹھائی ہے اور ہم نے کثیرالجہتی، قانون کے راج اور غیرجانبدار اور انصاف پسند بین الاقوامی پالیسی سمیت بنیادی اقدار کے تئیں اپنے عزم کو مضبوط کیا ہے۔ ہندوستان نے اگست 2021 میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی تھی۔
ہندوستان نے اپنے الفاظ پر قائم دسمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے ہندوستان کی مدت ملازمت اور اس کی صدارت کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو دوہراتے ہوئے کمبوج نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے وقار اور تجربے کو پوری دنیا کے فائدے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ہندوستان کے دور اقتدار اور کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کمبوج نے کہا کہ ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرسکتے ہیں کہ ہندوستان اب بھی اپنے الفاظ پر قائم ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔