ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر: فوج کے جوان نے اپنے ہی ساتھیوں پر کی تابڑتوڑ فائرنگ، 8 کی موت،2 دیگر زخمی

ماسکو: روس کے سائیبیرین ملٹری بیس پر ایک روسی فوجی نے جمعہ کو اپنے ہی ساتھی فوجیوں پر تابڑتوڑ فائرنگ کردی جس میں 8 جوانوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

  • Share this:
بڑی خبر: فوج کے جوان نے اپنے ہی ساتھیوں پر کی تابڑتوڑ فائرنگ، 8 کی موت،2 دیگر زخمی
علامتی تصویر

ماسکو: روس کے سائیبیرین ملٹری بیس پر ایک روسی فوجی نے جمعہ کو اپنے ہی ساتھی فوجیوں پر تابڑتوڑ فائرنگ کردی جس میں 8 جوانوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں افسران نے بتایا کہ ملزم کی دماغی حالت صحیح نہیں ہونے کی وجہ سے اس نےیہ قدم اٹھایا ہے۔ ملزم کی پہچان رامل شامست دنووو (20) کے طور پر ہوئی ہے۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم فوجی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نروس بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے جوان نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے۔ ملزم جوان اپنی ملٹری ڈیوٹی بھی نہیں کر پارہا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور سبھی خطرے سے باہر ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت نائب وزیر دفاع آندرے کرتاپولوف کی زیر صدارت کمیشن کا اجلاس جاری تھا۔ 1990 کی دہائی سے روسی فوج میں ہراساں کرنے،زیادہ کام لئے جانے وغیرہ کی پریشانیاں سامنے آتی رہی ہیں۔ لیکن حالیہ برسوں میں اس میں بہتری آئی ہے۔

First published: Oct 26, 2019 07:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading