உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia-Ukraine War:یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کبھی بھی قبضہ کرسکتا ہے روس، کچھ ہی گھنٹوں میں تختہ پلٹ کرنے کی ہے تیاری

    Youtube Video

    Russia-Ukraine War:روس گزشتہ 16 گھنٹوں سے یوکرین پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔ روسی فوج، فضائیہ پوری طاقت کے ساتھ یوکرین کے تمام اہم مقامات پر بمباری کر رہی ہے۔ روس کے ہیلی کاپٹر یوکرین کے آسمان پر مسلسل منڈلا رہے ہیں۔ ٹینک اور توپیں زمین پر اپنی طاقت دکھا رہی ہیں۔ اس وقت پورے یوکرین میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

    • Share this:
      کیف/ماسکو: یوکرین(Ukraine)پر روسی (Russia)حملے کے درمیان بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ روسی فوج بہت جلد یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضہ کر سکتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر روسی فوج نے کیف پر قبضہ کر لیا تو روسی فوج آج رات یوکرین میں تختہ پلٹ کر دے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ دنیا کی مختصر ترین تختہ پلٹ ہوگا۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی ہے کہ روس یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی(Volodymyr Zelenskyy) کو جنگی قیدی بنا سکتا ہے۔

      آپ کو بتادیں کہ روس گزشتہ 16 گھنٹوں سے یوکرین پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔ روسی فوج، فضائیہ پوری طاقت کے ساتھ یوکرین کے تمام اہم مقامات پر بمباری کر رہی ہے۔ روس کے ہیلی کاپٹر یوکرین کے آسمان پر مسلسل منڈلا رہے ہیں۔ ٹینک اور توپیں زمین پر اپنی طاقت دکھا رہی ہیں۔ اس وقت پورے یوکرین میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ روس نے یوکرین کو تین اطراف سے گھیر لیا ہے۔ اس کی شروعات کل صبح اُس وقت ہوئی جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مشرقی ڈونباس میں فوجی کارروائی کا اعلان کیا۔ اگلے ہی لمحے یوکرین پر میزائلوں سے حملہ کر دیا گیا۔

      ٹینک اور روسی فوج 3 اطراف سے یوکرین میں داخل ہوئی۔ اس کے بعد روسی فوج نے لڑاکا طیاروں، اٹیک ہیلی کاپٹروں سے یوکرین کے مشرقی، شمالی اور جنوبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور بمباری کی، خاص طور پر بیلاروس سے شمالی علاقے سے یوکرین میں انٹری ہوئی۔ جنوبی حصے میں روسی فوج نے کریمیا سے انٹری لے لی۔ اس کے علاوہ روسی فوج یوکرین کی مشرقی سمت سے یوکرین میں داخل ہوئی۔

      روس نے ناٹو اور یوروپی یونین کو دی دھمکی
      یوکرین کے بعد اب روس نے نیٹو اور یورپی یونین کو دھمکی دی ہے۔ روس نے کہا کہ اگر اس نے حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اسی دوران یوکرین پر روس کے حملے کے بارے میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اگر روس یوکرین پر اسی طرح حملے کرتا رہا تو اس کے حملے کا جواب دینے کے لیے ہم نے 100 سے زائد لڑاکا طیاروں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے 100 سے زائد لڑاکا طیارے اور بحیرہ روم تک سمندر میں 120 سے زائد جنگی جہاز ہائی الرٹ پر ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: