ہوم » نیوز » عالمی منظر

روس نے بھی مصر کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کیں

ماسکو۔ روس نے بھی مصر جانے والی اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 07, 2015 01:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روس نے بھی مصر کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کیں
ماسکو۔ روس نے بھی مصر جانے والی اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ماسکو۔  روس نے بھی مصر جانے والی اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ قدم گزشتہ دنوں مصر کے سینائی صوبے کے نزدیک ہوئے ایک روسی طیارہ حادثہ کا سبب بم ہونے کے اشارے ملنے کے بعد کل اٹھایا گیا۔ وہیں روس کے صدر ولادیمیر پتن نے اس وقت مصر میں چھٹیاں گزار رہے تقریبا پچاس ہزار روسی شہریوں کو واپس لانے کی ہدایت دی ہے۔


برطانوی حکومت پہلے ہی مصر کے شرم الشیخ کے لئے پروازیں منسوخ کر چکی ہے اور اپنے شہریوں کو واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ َخیال ر ہے کہ گزشتہ سنیچر کو مصر کے شرم الشیخ شہر سے سینٹ پیٹرز برگ جا نے والا ایک روسی طیارہ سینائی صوبے کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حادثہ میں طیارے میں سوار تمام 224 افراد مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر روسی شہری تھے۔


روس شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے شام واقع ٹھکانے پر فضائی حملے کر رہا ہے۔ آئی ایس نے روسی حملوں کا بدلہ لینے کی وارننگ دی تھی۔


اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے شدت پسندوں نے طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا جس سے مصر اور روس نے انکار کر دیا تھا۔ تحقیقات سے منسلک ایک ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی پرواز سے قبل سامان کے ساتھ اس میں بم رکھا گیا تھا۔ طیارہ کے ڈاٹاریکارڈروں سے پتہ چلا ہے کہ پرواز معمول کے مطابق تھی۔


حادثہ کا سبب بم ہونے کے اشارہ ملنے کے بعد بدھ کو برطانیہ نے مصر کے شرم الشیخ شہر کے لئے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔ اس وقت مصر میں تقریبا 19 ہزار برطانوی سیاح موجود ہیں۔ برطانیہ کے بعد بیلجیم، ہالینڈاور جرمنی سمیت کئی ممالک نے بھی مصر کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔

First published: Nov 07, 2015 01:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading