ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری

ماسکو۔ روسی فضائیہ کے چھ جنگی طیاروں نے شام کے دیر الزور صوبہ میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 06, 2017 01:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری
یہ طیارے اور جنگی ہوائی جہاز طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔: تصویر، یو این آئی۔

ماسکو۔ روسی فضائیہ کے چھ جنگی طیاروں نے شام کے دیر الزور صوبہ میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ روسی نیوز ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی۔ فضائیہ کے ٹی یو -22 ایم 3 جنگی طیاروں نے روس میں ایک ہوائی اڈے سے پرواز کیا اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔


یہ طیارے اور جنگی ہوائی جہاز طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان طیاروں نے آئی ایس کے ہتھیاروں کے ٹھکانوں کے علاوہ اس کے تیل کے ڈپو پر بھی حملے کئے۔ روس کی فضائیہ کی جانب سے حملے کب کئے گئے یہ ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے۔

First published: Dec 06, 2017 01:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading