ہوم » نیوز » عالمی منظر

10 سال کےلڑکے سے 13 سال کی لڑکی کے حاملہ ہونے پر نیا انکشاف: ماں کو ہے یہ خطرناک بیماری

دونوں بچے الگ الگ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ ایک سال قبل 13 سالہ ڈاریا اور 10 سالہ آئیون کی دوستی ہوئی تھی ۔ ڈاریا 8 ہفتوں کی حاملہ ہے۔ اس نے ٹی وی شو میں بتایا کہ ایک سال قبل ایک دوست نے ان دونوں کی ملاقات کروائی تھی۔ اس کے بعد سے ہی وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے ۔

  • Share this:
10 سال کےلڑکے سے 13 سال کی لڑکی کے حاملہ ہونے پر نیا انکشاف: ماں کو ہے یہ خطرناک بیماری
ایک سال قبل ایک دوست نے ان دونوں کی ملاقات کروائی تھی

دنیا بھر میں ان دنوں ایک 10 سال کے لڑکے سے 13 سال کی لڑکی کے حاملہ ہونے کی خبر چرچا میں ہے۔ کسی کو یقین نہیں ہورہاہے کہ آخر کیسے کوئی 10 سال کا بچہ باپ بن سکتا ہے ؟ کیا کوئی لڑکی صرف 13 سال کی عمر میں ماں بن سکتی ہے ؟ دنیا کے کئی ڈاکٹر اس دعوے کو ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ اب اس معاملے میں نئی جانکاری سامنے آئی ہ۔ لڑکی کی ماں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے کینسر ہے۔

ماں رہتی ہے بیمار

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 سال کی بچی کی ماں ایلینا کینسر کے چلتے کافی بیمار رہتی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس طرح کا کینسر ہے۔ انہوں نے بس اتنا بتایا ہے کہ کینسر ہونے کے چلتے وہ کافی بیمار رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپنی بیٹی کے حاملہ ہونے سے وہ کافی جوش میں ہیں اور انہیں بچے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ایلیناکے مطابق کینسر ہونے کے باوجود اب انہیں جینے کا مقصد مل گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ انہیں فون کرکے پریشان کرتے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ کئی لوگ انہیں گالیاں بھی دیتے ہیں۔

اس درمیان 10 سال کا لڑکا ایوان جو والد ہونے کا دعویٰ کررہا ہے اس کی ماں نے بھی میڈیا سے  بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا سچ بول رہا ہے اور وہ باپ بننے والا ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ دنوں روس میں ایک ٹی وی شو پر لڑکے اور لڑکے نے دنیا کو اپنی پوری کہانی بتائی تھی۔ 10 سال کے ایوان نے شو پر کہا تھا کہ یہ ہو نہیں سکتا ہے کہ کوئی اور ہونے والے بچے کا باپ ہو۔

ڈاکٹروں کا دعویٰ

ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم نے ایک دو مرتبہ نہیں بلکہ پورے تین مرتبہ سیمپل کو چیک کیا۔ یورولوجی اور اینڈرو لوجی محکمہ کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے کہا کہ 10 سال کے لڑکے سے کوئی حاملہ ہو ہی نہیں سکتا۔ ڈکاٹروں کا دعویٰ ہے کہ 10 سال کے بچے میں اسپرم سیلس نہیں ہوسکتا اور اس بچے میں  بھی اس کے (Parts)  نہیں  ملے  ہیں۔
ایسے سامنے آئی ان کی کہانی
بتادیں کہ دونوں بچے الگ الگ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ ایک سال قبل 13 سالہ ڈاریا اور 10 سالہ ایوان کی دوستی ہوئی تھی ۔ ڈاریا 8 ہفتوں کی حاملہ ہے۔ اس نے ٹی وی شو میں بتایا کہ ایک سال قبل ایک دوست نے ان دونوں کی ملاقات کروائی تھی۔ اس کے بعد سے ہی وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے ۔ بچی کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ اس کی کفالت کررہی ہیں اور اس کا کنبہ اس بچے کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہے ۔
First published: Jan 30, 2020 10:32 AM IST