ہوم » نیوز » عالمی منظر

روس : طیارہ حادثہ پر ولادیمیر پوتن کا اظہار رنج و غم ،جانچ کا حکم ،قومی سوگ کا اعلان

ماسکو: روسی ایئر لائن کا ایک مسافر بردار طیارہ کل مصر کے جزیرہ نما سینا کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے لیے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پائلٹ سمیت تمام 224 مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 01, 2015 04:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روس : طیارہ حادثہ پر ولادیمیر پوتن کا اظہار رنج و غم ،جانچ کا حکم ،قومی سوگ کا اعلان
ماسکو: روسی ایئر لائن کا ایک مسافر بردار طیارہ کل مصر کے جزیرہ نما سینا کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے لیے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پائلٹ سمیت تمام 224 مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔

ماسکو: روسی ایئر لائن کا ایک مسافر بردار طیارہ کل مصر کے جزیرہ نما سینا کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے لیے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پائلٹ سمیت تمام 224 مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔


روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آج قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر پوتن نے حادثے کے فورا بعد کی انکوائری کے لئے دستے کو موقع پر بھیجنے کا حکم دیا۔


دوسری طرف مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے حادثے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کے لئے وزارتی کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے.۔


قابل ذکر ہے کہ روسی ائیر لائنز کا ایئر بس 321 طیارہ بحیرہ احمر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے سینٹ پیٹرس برگ کے لئے روانہ ہوا تھا لیکن وہ وسطی سینا کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ قاہرہ کے وقت کے مطابق صبح 5:51 بجے (بھارتی وقت 0921) روانہ ہوا تھا لیکن وہ رڈار کے اسکرین سے لاپتہ ہو گیا تھا۔

First published: Nov 01, 2015 04:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading