Russia Ukraine Conflict: بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ نے Russia پر دو سخت پابندیاں لگائیں : جو بائیڈن
Russia Ukraine Conflict: بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ نے Russia پر دو سخت پابندیاں لگائیں : جو بائیڈن ۔ فائل فوٹو ۔ رائٹرس ۔
Russia Ukraine Conflict: خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین میں آگے جانا چاہتا ہے ۔ روس نے اپنی فوج کو یوکرین میں بھیجا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2014 سے زیادہ سخت پابندیاں لگائیں گے ۔
Russia Ukraine Conflict : روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آغاز تقریبا ہوچکا ہے ۔ دونوں ممالک کے بحران کے درمیان امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین میں آگے جانا چاہتا ہے ۔ روس نے اپنی فوج کو یوکرین میں بھیجا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2014 سے زیادہ سخت پابندیاں لگائیں گے ۔
امریکی صدر نے کہا کہ روس پر دو سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے پابندیوں کے بارے میں انکشاف نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ روس پر مالی سمیت کئی بڑی پابندیاں لگائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ روس کو مغربی ممالک سے ملنے والی مدد کو روکیں گے ۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ روس جیسے جیسے بڑھے گا ، ہم پابندیاں بڑھائیں گے ۔ ناٹو سے ہمارا وعدہ اٹل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناٹو کی ہر ایک انچ سرحد کا تحفظ کریں گے ۔ بائیڈن نے کہا کہ روس نے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔
امریکی صدر نے کہا کہ روس کے خلاف یوکرین کو فوجی مدد دیں گے ۔ روس نے یوکرین کے چاروں طرف اپنے فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے ۔ روس کے ہر چیلنجز کا مل کر جواب دیں گے ۔ روس کی دھمکی کے خلاف ہم متحد ہیں ۔ بائیڈن نے کہا کہ ہم کوشش میں ہیں کہ کوئی حل نکلے ، روس کے ہر چیلنجز کو ہم قبول کرتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔