உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ: یوکرین کیلئے Flights کی تیاری، تمام اخراجات حکومت اٹھائے گی حکومت ہند: ذرائع

    یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کے لیے ایک بڑی راحت کی خبر ہے۔ مرکزی حکومت نے یوکرین کے لیے پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کے لیے ایک بڑی راحت کی خبر ہے۔ مرکزی حکومت نے یوکرین کے لیے پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    Russia Ukraine Crisis:یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک روز قبل جمعرات کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ یوکرین کے بحران کو حل کرنے مذاکرات اور سفارت کاری بہتر راستہ ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کے لیے ایک بڑی راحت کی خبر ہے۔ مرکزی حکومت نے یوکرین کے لیے پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اس کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کی واپسی کے اخراجات بھی حکومت ہند اٹھائے گی۔ اے این آئی ANI نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہندوستانی حکومت یوکرین میں ہندوستانیوں کے لئے انخلاء کی پروازوں کا اہتمام کررہی ہے۔ حکومت ہند پھنسے ہوئے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کیلئے تمام اخراجات اٹھائے گی۔

      یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک روز قبل جمعرات کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ یوکرین کے بحران کو حل کرنے مذاکرات اور سفارت کاری بہتر راستہ ہے۔

      روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے اور اس تنازعے کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں بھارت کشیدگی کو کم کرنے کی عالمی کوششوں میں تمام متعلقہ افراد سے رابطے میں ہے۔

      حکومت نے جاری کئے ہیلپ لائن نمبر۔

      یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء کی مدد کے لیے حکومت ہند نے 24 گھنٹے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ اس کے لیے دہلی میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ان نمبرز +911123012113, +911123914104, +911123017905 اورنمبر 1800118797 جاری کیے گئے ہیں۔
      ہندستانی طلباء نے تہہ خانے میں لی پناہ
      کم از کم 400 ہندوستانی طلباء نے یوکرین میں روس کی سرحد سے متصل شہر سومی پر روسی فوجیوں کے قبضہ کے بعد ایک تہہ خانے میں پناہ لی ہے اور حکومت ہند سے انہیں وہاں سے نکالنے کی اپیل کی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر سومی اسٹیٹ میڈیکل کالج کے طالب علم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باہر گولیوں کی آواز کی وجہ سے وہ اپنی حفاظت کے لیے پریشان ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: