اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Russia Ukraine Crisis:اسنیک آئی لینڈ سے پیچھے ہٹے روس نے اوڈیسا میں داغی میزائلیں،19کی موت، ویڈیو میں نظر آیا رہائشی عمارتوں کا ملبہ

    Russia Ukraine Crisis: اوڈیسا سے صرف 50 کلومیٹر دور سرہیوکا شہر میں عمارتوں پر روسی فوج نے کئی حملے کیے ہیں۔ یوکرین کے صدارتی دفتر نے کہا کہ روسی بمبار طیاروں نے تین ایکس-22 میزائل داغے۔ انہوں نے ایک اپارٹمنٹ اور دو کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

    • Share this:
      Russia Ukraine Crisis:روس-یوکرین جنگ کے 128ویں دن روسی افواج نے یوکرین کے بندرگاہی شہر اوڈیسا پر میزائل داغے۔ اوڈیسا میں رہائشی عمارت پر حملے میں دو بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب روسی فوج کو ایک روز قبل بحیرہ اسود کے اہم جزیرے اسنیک آئی لینڈ سے پسپائی پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

      روسی فوج نے اسنیک آئی لینڈ پر اپنی شکست کا بدلہ اوڈیسا پر ایک زبردست میزائل حملے سے لیا ہے۔ حملے میں یہ کثیر منزلہ عمارت تباہ ہو گئی۔ ایک ویڈیو میں اوڈیسا میں عمارتوں کے ملبے کو دکھایا گیا ہے۔ یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کیرل تیموشینکو نے 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

      اوڈیسا کی علاقائی حکومت کے ترجمان سیرہی براتچوک نے بتایا کہ اس حملے میں 30 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرائنی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کا ہدف ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت اور ایک تفریحی علاقہ تھا۔ بتادیں کہ اسنیک آئی لینڈ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی دونوں فریقوں کے درمیان شدید جنگ کا میدان بنا ہوا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine War:بورس جانسن نے کہا-’اگر پوتن ایک عورت ہوتے تو جنگ شروع نہیں کرتے‘

      یہ بھی پڑھیں:
      NATO: ترکی سویڈن، فن لینڈ نیٹو میں شمولیت پر رضامند، بحیرہ بالٹک نیٹو کاگڑھ بن جائے گی؟

      جنگ میں شکست خوردہ روسی ہمارے شہریوں پر نکال رہے ہیں غصہ
      اوڈیسا سے صرف 50 کلومیٹر دور سرہیوکا شہر میں عمارتوں پر روسی فوج نے کئی حملے کیے ہیں۔ یوکرین کے صدارتی دفتر نے کہا کہ روسی بمبار طیاروں نے تین ایکس-22 میزائل داغے۔ انہوں نے ایک اپارٹمنٹ اور دو کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کے صدارتی عملے کے سربراہ آندرے یرماک نے کہا کہ ایک دہشت گرد ریاست ہمارے لوگوں کو مار رہی ہے۔ وہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد اپنا غصہ عام شہریوں پر نکال رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: