اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Russia Ukraine Crisis:روسی فوج نے اوڈیسا میں 21امواتوں کے بعد مائیکولیو کودہلایا، مشرقی شہر پر تیز کئے حملے

    Russia Ukraine Crisis: کیف نے بتایا، ماسکو نے فرنٹ لائن سے دور دراز کے اہداف پر میزائل حملوں میں اضافہ کیا ہے اور وہ جان بوجھ کر شہری مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ دوسری جانب روسی افواج مشرق میں پیش قدمی کرتے ہوئے شہری علاقوں کو توپ خانے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

    • Share this:
      Russia Ukraine Crisis :روسی میزائلوں نے اوڈیسا میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بناکر 21 افراد کی جان لینے کے بعد روس اور یوکرین جنگ کے 129 ویں دن مائیکولیو شہر کو دہلا کر رکھ دیا، اس کے علاوہ روسی فوج نے صوبہ لوہانسک میں یوکرین کے آخری مضبوط گڑھ لیسیچنسک شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں پر قبضے کے لیے بمباری تیز کر دی ہے۔

      مائیکولیو کے ایک اپارٹمنٹ بلاک اور دیگر علاقوں میں شاپنگ مالز پر روسی میزائل حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، لیکن صورتحال مزید خراب ہونے کی وجہ سے ابھی تک تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اوڈیسا کی بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے متصل مایکولائیو کے علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔ تاہم روس نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے خطے میں فوجی کمانڈ پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب، لوہانسک کے گورنر سرہی حیدئی نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔

      لیسیچنسک کا بیرونی علاقہ روسی قبضے میں
      روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ، اس نے حال ہی میں لیسیچنسک کے بیرونی علاقوں میں واقع تیل تلاش کرنے والے کارخانے پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہاں یوکرینی جنگجو ہفتوں سے شہر کو روسی قبضے میں جانے سے بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ پڑوسی سیویرودونیسک علاقہ پہلے ہی روسی کنٹرول میں جاچکا ہے۔ ہفتہ کو یہاں بمباری تیز ہوگئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine War:بورس جانسن نے کہا-’اگر پوتن ایک عورت ہوتے تو جنگ شروع نہیں کرتے‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine Crisis:اسنیک آئی لینڈسے پیچھے ہٹے روس نے اوڈیسامیں داغی میزائلیں،19کی موت

      شہری مقامات کو جان بوجھ کر بنایا جارہا ہے نشانہ:یوکرین
      کیف نے بتایا، ماسکو نے فرنٹ لائن سے دور دراز کے اہداف پر میزائل حملوں میں اضافہ کیا ہے اور وہ جان بوجھ کر شہری مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ دوسری جانب روسی افواج مشرق میں پیش قدمی کرتے ہوئے شہری علاقوں کو توپ خانے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی افواج شہری اہداف کو نشانہ نہیں بنا رہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: