உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia Ukraine Crisis:روسی فوج نے خارکیو پر کی راکٹوں کی بارش، 15 کی موت، بیرونی علاقے میں بنے گھر تباہ

    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں آئی شدت۔  خارکیو پر روسی فوج نے کی راکٹوں کی بارش۔

    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں آئی شدت۔ خارکیو پر روسی فوج نے کی راکٹوں کی بارش۔

    Russia Ukraine Crisis: یوکرین کے نیشنل بینک کی طرف سے جاری کردہ جون 2022 کی مالیاتی استحکام کی رپورٹ کے مطابق، اس کے عالمی شراکت داروں نے روسی حملے کے بعد 30 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

    • Share this:
      خارکیو:Russia Ukraine Crisis :منگل کی درمیانی شب اور بدھ کی صبح روسی افواج نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیو اور اس کے اطراف کے علاقوں پر راکٹوں کی بارش کی۔اس سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے روس کا مقصد یوکرین کی فوج کو شہر کے اہم میدان جنگ سے پیچھے ہٹ کر دفاع پر مجبور کرنا ہے۔

      خارکیو میں معمولات زندگی بحال ہو رہے تھے لیکن گزشتہ چند ہفتوں کے بدترین روسی حملے نے صورتحال کو ایک بار پھر مزید خراب کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ یوکرین کی فوج نے روسی افواج کو یہاں سے نکال دیا تھا۔ یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

      یوکرین کے صدر کے مشیر اولیکسی ایرتووچ نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ روسی حملے ماریوپول پر کیے گئے حملے سے ملتے جلتے تھے۔ ان کا مقصد لوگوں کو ڈرانا ہے۔ اگر وہ ایسا کرنا جاری رکھتے ہیں تو ہمیں ردعمل دینا پڑے گا۔ اس کے لیے فوج کو شہروں میں لانا ہوگا۔

      ڈرون سے ہوا تھا ریفائنری پر حملہ
      روس کی نووشختنسک آئل ریفائنری پر حملے کے حوالے سے خبر رساں ادارے تاس کا کہنا ہے کہ جو یوکرین میں ڈونباس بارڈر سے صرف آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یہ حملہ ڈرون سے کیا گیا۔ اس علاقے پر روس نواز علیحدگی پسندوں کا قبضہ ہے۔

      دوسری عالمی جنگ سے بچی بزرگ خاتون بنی نشانہ
      ہیلتھ ورکرز نے بتایا کہ ایک 85 سالہ خاتون کی لاش ایک تباہ شدہ گیراج سے برآمد ہوئی ہے۔ ان کے پوتے مائکتا نے بتایا، دادی دوسری جنگ عظیم کی گواہ تھیں۔ اس وقت وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہیں تھیں۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بھی وہ کہیں جانے کو تیار نہیں تھی۔ اس دوسری جنگ نے ان کی جان لے لی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine Crisis:کریمیا میں تیل نکالنے والے پلیٹ فارم پر یوکرین کا حملہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia-Ukraine War:ناٹو چیف کی وارننگ، سالوں تک جاری رہ سکتی ہے جنگ، چکانی پڑے گی بڑی قیمت

      حملے کے بعد سے یوکرین کو ملی 30 ارب ڈالر کی مالی مدد
      یوکرین کے نیشنل بینک کی طرف سے جاری کردہ جون 2022 کی مالیاتی استحکام کی رپورٹ کے مطابق، اس کے عالمی شراکت داروں نے روسی حملے کے بعد 30 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ یوکرین کے شراکت دار بجٹ کے اخراجات کے لیے براہ راست مالی امداد بھی فراہم کرتے ہیں۔ جون کے وسط تک، یوکرین کو یوروپی یونین، بین الاقوامی مالیاتی فنڈIMF،ای آئی بی، ورلڈ بینک اور غیر ملکی حکومتوں سے قرضے مل چکے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: