Russia Ukraine War:روس نے یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر کیا حملہ،15لوگوں کی موت،50زخمی
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے UNSC سے خطاب کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات۔
Russia Ukraine War: بدھ کو بھی کرفیو کے درمیان خارکیو اور ڈونسک صوبوں کے جنگ زدہ علاقوں میں گولہ باری جاری رہی۔ یوکرین کے جنوب میں کئی شہروں میں لڑائی جاری ہے۔
Russia Ukraine War:یوکرین پر روسی حملے کو کل بدھ کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ 24 اگست کو ہی یوکرین یوم آزادی مناتا ہے لیکن روسی فوجی حملے کے خدشے کے پیش نظر حکومتی پابندیوں کی وجہ سے کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ تاہم شام کو حکومت کا خدشہ درست ثابت ہوگیا۔ مشرقی یوکرین میں ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی فوج کے راکٹ حملے میں 15 افراد مارے گئے۔
31 سال پہلے یوکرین کا ہوا دوبارہ جنم: زیلنسکی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف کے قلب میں ایک یادگار کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ یوکرین نے 31 سال پہلے دوبارہ جنم لیا تھا۔ اُس دن یہ ماسکو کے کنٹرول سے نکل گیا اور آزاد یوکرین بنا تھا۔ یوکرین کی اس آزادی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے زیلنسکی کا خطاب کل بدھ کو مشرقی یوکرین کے صوبے ڈونیٹسک کے قصبے چیپلن کے ریلوے اسٹیشن پر روسی راکٹ حملے میں 15 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ یہ معلومات صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں دی۔ بدھ کو بھی کرفیو کے درمیان خارکیو اور ڈونسک صوبوں کے جنگ زدہ علاقوں میں گولہ باری جاری رہی۔ یوکرین کے جنوب میں کئی شہروں میں لڑائی جاری ہے۔
یوکرین کے دو ملازمین گرفتار اس درمیان، یوکرین کے علاقے زاپوریزیا میں روس کے زیر کنٹرول میخائیلیوکا قصبے کے سربراہ کی ایک کار بم دھماکے میں موت ہوگئی ہے۔ مارے گئے افسران کو روسی حکومت نے تعینات کیا تھا۔ ایک اور پیش رفت میں، زاپوریزیا جوہری پلانٹ میں کام کرنے والے دو یوکرائنی ملازمین کو روسی فوجیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملازمین پر پلانٹ سے متعلق معلومات یوکرین کی حکومت کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔