اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Russia Ukraine War:روس کا دعویٰ-یوکرینی فائرنگ میں مارے گئے53جنگی قیدی، علاقے میں کشیدگی

    Russia Ukraine War: ڈونسک کے گورنر پاولو کریلینکو نے جنگ کی شدت کا حوالہ دیتے ہوئے عام لوگوں سے جلد از جلد علاقہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی افواج کو شہریوں کی ہلاکتوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

    • Share this:
      Russia Ukraine War: مشرقی یوکرین(Eastern Ukraine) میں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں(Russian Backed Separatists) نے دعویٰ کیا ہے کہ ماریوپول (Mariupol)پر قبضے کی جنگ کے دوران یرغمال بنائے گئے کم از کم 53 یوکرائنی قیدیوں(Ukrainian Prisoners) کی یوکرینی شیلنگ میں موت ہوگئی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ایگور کوناشینکوف (Spokesman Lieutenant General Igor Konashenkov) نے بھی کہا کہ یوکرین کے باشندوں نے روس کے زیر کنٹرول علاقے ڈونیٹسک کے قصبے اولینیوکا میں ایک جیل پر راکٹ فائر کیے جس سے 75 یوکرینی جنگی قیدی زخمی ہوئے۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

      اس سے قبل ڈونیٹسک کے علاقے میں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے ترجمان ڈینیل بیزونوف نے جیل پر راکٹ حملوں میں 40 یوکرینی جنگی قیدیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ ان دعوؤں کے حوالے سے یوکرائنی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ کوناشینکوف کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ یوکرین کے فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے سے روکنے کے لیے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل پر حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ اسی دوران ڈونیٹسک کے علاقے میں یوکرین کی انتظامیہ نے کہا کہ روسی افواج یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      UNSC Meeting: کانگومیں ہندوستانی، مراکشی امن دستوں پرحملے، ہندوستان نے UNSC کاطلب کیااجلاس

      یہ بھی پڑھیں:
      جو آگ سے کھیلتے ہیں، اکثر جل جاتے ہیں، تائیوان پر جن پنگ نے بائیڈن کو دی دھمکی

      عام شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی اپیل
      ڈونسک کے گورنر پاولو کریلینکو نے جنگ کی شدت کا حوالہ دیتے ہوئے عام لوگوں سے جلد از جلد علاقہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی افواج کو شہریوں کی ہلاکتوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ خطے کے شہروں اور دیہاتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس لیے عام لوگ اس علاقے سے چلے جائیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: