Russia-Ukraine War: چین کی میڈیا کا دعوی، روس نے بنائی اپنے 31 دشمن ممالک کی فہرست، جانئے کون کون ہے شامل
Russia-Ukraine War: چین کی میڈیا کا دعوی، روس نے بنائی اپنے 31 دشمن ممالک کی فہرست، جانئے کون کون ہے شامل
Russia-Ukraine War: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران چین کی سرکاری میڈیا کا دعوی ہے کہ روس نے اپنے دشمنوں کی ایک فہرست بنائی ہے ، جس میں امریکہ ، جاپان ، برطانیہ اور یوروپی یونین کے ممالک شامل ہیں ۔
نئی دہلی : روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران چین کی سرکاری میڈیا کا دعوی ہے کہ روس نے اپنے دشمنوں کی ایک فہرست بنائی ہے ، جس میں امریکہ ، جاپان ، برطانیہ اور یوروپی یونین کے ممالک شامل ہیں ۔ یوروپی یونین میں 27 ممالک ہیں ۔ اس دشمن ممالک کی فہرست میں کل 31 ممالک کے ہونے کی بات کہی گئی ہے ۔ ایسا کہا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس فہرست کو منظوری دیدی ہے ۔
چین کی سرکاری میڈیا سی جی ٹی این نے دعوی کیا ہے کہ روس کی سرکار نے دشمن ممالک کی فہرست کو منظوری دیدی ہے ۔ اس فہرست میں یوکرین کا نام شامل ہے ۔ یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے امریکہ ، برطانیہ اور مغربی ممالک نے فوری کارروائی کرتے ہوئے روس پر کئی پابندیوں کا اعلان کردیا تھا ، اس سے ناراض روس نے دشمن ممالک کی فہرست بنائی ہے ۔
امریکہ نے روس پر کئی پابندیاں لگاتے ہوئے روس کے صدر پوتن اور وزیر خارجہ کی انٹری پر پابندی لگادی ہے ۔ روس کے چار بینکوں اور سرکاری توانائی کمپنی پر روک لگادی ہے ۔ امریکہ نے روس کے لئے اپنا ایئراسپیس بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے یوکرین کو مالی مدد دینے کے ساتھ ہتھیار بھی بھیجے ہیں ۔
برطانیہ نے روس کے پانچ بینکوں پر پابندی لگاتے ہوئے پوتن کی املاک کو ضبط کرنے اور ان کے اکاونٹس پر روک لگادی ہے ، برطانیہ نے روس کے سرکاری طیاروں اور ارب پتیوں کے پرائیویٹ طیاروں کیلئے اپنا ایئراسپیس بند کردیا ہے ۔
یوروپی یونین کے ممالک نے بھی روس پر سخت پابندیاں لگائی ہیں ۔ اس کی وجہ سے 27 ممالک میں روس کے طیاروں کیلئے ایئراسپیس بند ہوگیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی روس کے ارب پتیوں کی املاک ضبط کی گئی ہیں ۔ یوروپی یونین کے ممالک نے یوکرین کو فوجی مدد بھی دی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔