Russia Ukraine War:یوکرین کے صدر کے گھر کے باہر گرا راکٹ، زیلنسکی نے کہا- خطا ہوگیا نشانہ
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی۔
ایک طرف جہاں راکٹ یوکرین کی صدارتی رہائش گاہ کے باہر گرا ہے وہیں روس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ملک چھوڑ چکے ہیں۔ روس کے سرکاری میڈیا ہاؤس اسپوتنک نے یہ دعویٰ کیا ہے۔
کیف:یوکرین پر روس کا حملہ تیزی سے جاری ہے۔ روسی افواج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو تباہ کر دیا ہے اور جو کچھ باقی ہیں ان پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے۔ لیکن یوکرین بار بار یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ روس ان کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اب یوکرین کی صدارتی رہائش گاہ پر گرائے گئے راکٹ کا ایک ٹکڑا پایا گیا ہے۔ جسے یوکرین صدر پر حملہ قرار دے رہا ہے۔
کئی مرتبہ قتل کی کوشش کا دعویٰ
ان کی رہائش گاہ کے باہر گرنے والے اس راکٹ پر خود صدر ولادیمیر زیلینسکی نے تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ، اس کا ہدف خطا ہوگیا ... یعنی ایک بار پھر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ انہیں مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زیلنسکی کو تین مرتبہ مارنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن ہر بار وہ کسی نہ کسی طرح بچ گئے۔
Bringing his own chair, sitting few meters from a crowd of journalists, speaking his mind with sincerity and courage, not afraid of anything: meet Ukraine's president Volodymyr Zelensky, a true leader of the free world https://t.co/yoPm3LaZhW
روس کا دعویٰ زیلنیسکی نے چھوڑدیا ملک
ایک طرف جہاں راکٹ یوکرین کی صدارتی رہائش گاہ کے باہر گرا ہے وہیں روس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ملک چھوڑ چکے ہیں۔ روس کے سرکاری میڈیا ہاؤس اسپوتنک نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے صدر نے پولینڈ میں پناہ لے رکھی ہے۔ تاہم یوکرین کی جانب سے اس دعوے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ یوکرین نے کہا ہے کہ زیلنسکی نے ملک نہیں چھوڑا ہے اور وہ اب بھی یوکرین میں ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔