Russia Ukraine war: ولادیمیر پوتن نے توڑ دیا حسیناوں کا دل ، ایک فیصلے نے 'برباد کردی زندگی!'
Instagram Blocked in Russia : روس میں انسٹاگرام کے تقریباً 80 ملین یوزرس ہیں، جو اب اس سوشل سائٹ کی سہولیات حاصل نہیں کر سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر اپنی شاہانہ زندگی کی جھلکیاں دکھا کر جلوے بکھیرنے والی روسی حسینائیں پھوٹ پھوٹ کر رو رہی ہیں۔
Instagram Blocked in Russia : روس میں انسٹاگرام کے تقریباً 80 ملین یوزرس ہیں، جو اب اس سوشل سائٹ کی سہولیات حاصل نہیں کر سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر اپنی شاہانہ زندگی کی جھلکیاں دکھا کر جلوے بکھیرنے والی روسی حسینائیں پھوٹ پھوٹ کر رو رہی ہیں۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی خبروں (Russia Ukraine war News) سے پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ اس درد کا سامنا نہ صرف دو ملکوں کے عوام ہی کر رہے ہیں ، بلکہ اس کا خمیازہ معاشی اور سماجی طور پر پوری دنیا بھگت رہی ہے۔ جہاں دنیا کے کئی ممالک کی کمپنیاں روسی مصنوعات (Restrictions Over Russia) بند کر رہی ہیں تو وہیں روس میں بھی ایسی ہی پابندیاں (Instagram Blocked in Russia) لگائی جا رہی ہیں ۔
اس سلسلہ میں اپنا پہلا قدم اٹھاتے ہوئے روس نے روس کے اندر انسٹاگرام کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ روس کی جانب سے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب فیس بک نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے حوالے سے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے یوزرس کو ان کے خلاف کچھ بھی لکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔
One of the #Russian bloggers cries that in two days her Instagram will stop working
She does not care at all about the thousands of dead people, including her compatriots. Obviously, her biggest worry right now is that she won't be able to post pictures of food from restaurants. pic.twitter.com/LSdBiSlwHr
روس میں انسٹاگرام کے تقریباً 80 ملین یوزرس ہیں، جو اب اس سوشل سائٹ کی سہولیات حاصل نہیں کر سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر اپنی شاہانہ زندگی کی جھلکیاں دکھا کر جلوے بکھیرنے والی روسی حسینائیں پھوٹ پھوٹ کر رو رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پوتن نے انسٹاگرام پر پابندی لگا کر ان کی زندگی برباد کر دی ہے۔
ایسی ہی ایک خاتون کا روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس نے ٹیلی گرام پر روتے ہوئے کہا : کیا آپ ابھی بھی سوچتے ہیں کہ میرے لئے انسٹاگرام صرف آمدنی کا ذریعہ ہے؟ یہ میری زندگی اور میری روح کی طرح ہے ، میں گزشتہ پانچ سالوں سے اسی کے ساتھ سوتی اور جاگتی ہوں ۔ اس ویڈیو کو NEXTA TV نے شیئر کیا ہے، جس کے ذریعہ انہوں نے انفلوئینسر کی تنقید کی ہے ۔
روسی بلاگر کے اس کلپ کو 1.3 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس ویڈیو پر زیادہ تر لوگوں نے منفی تبصرے کئے ہیں۔ انسٹاگرام نے روس کے عوام کو جنگ کے خلاف بولنے کا پلیٹ فارم دیا تھا۔ روس کی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتہ ہی بتا دیا گیا تھا کہ 14 مارچ کو ملک میں انسٹاگرام بلاک کر دیا جائے گا۔
بتادیں کہ فیس بک نے روس کے صدر پوتن کے حوالے سے اپنے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے ہیڈ آف اسپیچ پالیسی میں تبدیلی کی تھی ، جس کے بعد روس کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔