Ukraine Russia War: روس کے خلاف پابندی لگانا جنگ کے آغاز جیسا ، جانئے 10 ویں دن پوتن نے کیا کہا
Ukraine Russia War: روس کے خلاف پابندی لگانا جنگ کے آغاز جیسا ، جانئے 10 ویں پوتن نے کیا کہا
Ukraine Russia War : پوتن نے تلخ لہجہ میں کہا کہ روس پر سخت پابندیاں لگانا جنگ کے اعلان کے برابر ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا کام تقریبا ختم ہوچکا ہے ۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا روس میں مارشل لا لگے گا، پوتن نے کہا کہ اس کی ملک میں ضرورت نہیں پڑے گی ۔
نئی دہلی : روس ۔ یوکرین جنگ کے 10ویں دن روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر کئے الزامات لگائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونباس معاملہ کو انہوں نے پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی تھی ، لیکن کیف نے اس میں رکاوٹیں پیدا کیں ۔ اسپوتنک نیوز کی خبر کے مطابق پوتن نے تلخ لہجہ میں کہا کہ روس پر سخت پابندیاں لگانا جنگ کے اعلان کے برابر ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا کام تقریبا ختم ہوچکا ہے ۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا روس میں مارشل لا لگے گا، پوتن نے کہا کہ اس کی ملک میں ضرورت نہیں پڑے گی ۔
ادھر یوکرین نے الزام لگایا ہے کہ بھلے ہی روس نے ماریوپول اور وولنوواکھا شہر میں سیزفائر کا اعلان کردیا ہو ، لیکن اس کی گولہ باری جاری ہے ، جس سے شہریوں کو محفوظ نکاسی کا راستہ دینے کا کام نہیں ہوپارہا ہے ۔ یوکرین نے روس پر سیز فائر توڑنے کا الزام لگایا ہے ۔ روسی حملے بعد سے اب تک بارہ لاکھ افراد پڑوسی ممالک کی طرف بھاگ چکے ہیں ۔ اس سے عوام کو پانچ گھنٹے کے سائلینس پیریڈ میں شہر سے جانے کا موقع دیا گیا تھا ۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ ہم ماریوپول شہر میں انسانی المیہ کا سامنا کررہے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ گھیرابندی ختم کی جائے تاکہ عوام تک مدد پہنچائی جاسکے ۔ شہر کے میئر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے سیز فائر کے ساتھ کھانا اور دواوں کی رسائی کیلئے انسانی کاریڈور کے مطالبہ کا اعادہ کیا ۔
خیال رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ تبھی سے اس کی فوج یوکرین کے کئی ممالک میں بھیانک بمباری کررہی ہے ۔ اس میں سیکڑوں کی تعداد میں بے قصور شہریوں کی بھی موت ہوئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔