Ukraine Russia War: یوکرین کو ہتھیار دینے پر بھڑکا روس، یوروپ کو دھمکی، آپ کی سیکورٹی خطرے میں...
Russia Ukraine Conflict News: کریملن کے ترجمان دیمیرتی پوسکوو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین کو دوسرے ممالک سے بھاری ہتھیاروں کی سپلائی کرنا ایک ایسا رجحان ہے جو مستقبل میں یوروپ کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔
Russia Ukraine Conflict News: کریملن کے ترجمان دیمیرتی پوسکوو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین کو دوسرے ممالک سے بھاری ہتھیاروں کی سپلائی کرنا ایک ایسا رجحان ہے جو مستقبل میں یوروپ کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔
نئی دہلی : روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو 64 دن گزر گئے ہیں ۔ ابھی بھی یوکرین سے بحران کے بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ روس کے حملے نے یوکرین کے کئی شہروں کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے جبکہ کئی شہروں میں ملبے کا ڈھیر لگا ہوا ہے ۔ دونوں میں سے کوئی بھی ملک جھکنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ اس درمیان جمعرات کو روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی ڈیلیوری کرنا یوروپ کی سیکورٹی کیلئے خطرناک ہوگا ۔
کریملن کے ترجمان دیمیرتی پوسکوو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین کو دوسرے ممالک سے بھاری ہتھیاروں کی سپلائی کرنا ایک ایسا رجحان ہے جو مستقبل میں یوروپ کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔ جنگ کے دوران یوکرین کو ہتھیار پہنچانا یوروپ کی سلامتی کے عدم استحکام کو بھڑکاتا ہے ۔
دیمیتری نے کہا کہ یہ بات بدھ کو برطانوی خارجہ سکریٹری کے ذریعہ کئے گئے تبصرہ کے جواب کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی سپلائی جاری رہتی ہے تو اس سے یوروپ کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔
غور طلب ہے کہ روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کے صدر زیلینسکی روسی فوج سے لوہا لینے کیلئے دنیا بھر کے تمام طاقتور ممالک سے ہتھیاروں کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔ لیکن یوکرین کو مدد پہنچانے والے سبھی ممالک ایسی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں جس سے ناٹو اور ماسکو کے درمیان سیدھے طور پر ٹکراو کی صورتحال پیدا ہو ۔
کریملن ترجمان سے پہلے بدھ کو روس کے ولادیمیر پوتن کی طرف سے بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ روس کے پاس ان ممالک کے خلاف فوری کارروائی کے سبھی وسائل دستیاب ہیں جو یوکرین روس جنگ میں مداخلت کرے گا یا پھر مداخلت کرنے کی کوشش کرے گا ۔ اس کے ساتھ ہی روس نے امریکہ کو یوکرین کو ہتھیار نہ بھیجنے کیلئے بھی کہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔