OMG: ڈنر کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کیا کچھ ایسا، ڈر سے کانپنے لگی تھی یہ ماڈل
روس کے صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) کی رنگین زندگی کے قصے عام ہیں ۔ اب برازیل کی ماڈل اور مس بم بم سوزی کارٹیج (Brazilian Model & Miss BumBum Suzy Cortez) نے اس میں کچھ اور جوڑ دیا ہے ۔ سوزی نے 2018 میں پوتن سے ہوئی اپنی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے روسی صدر کو سنکی قرار دیا ہے ۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) کی رنگین زندگی کے قصے عام ہیں ۔ اب برازیل کی ماڈل اور مس بم بم سوزی کارٹیج (Brazilian Model & Miss BumBum Suzy Cortez) نے اس میں کچھ اور جوڑ دیا ہے ۔ سوزی نے 2018 میں پوتن سے ہوئی اپنی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے روسی صدر کو سنکی قرار دیا ہے ۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی رنگین زندگی کے قصے عام ہیں ۔ اب برازیل کی ماڈل اور مس بم بم سوزی کارٹیج نے اس میں کچھ اور جوڑ دیا ہے ۔ سوزی نے 2018 میں پوتن سے ہوئی اپنی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے روسی صدر کو سنکی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوتن نے انہیں مستقبل میں روس آنے کی دعوت دی تھی اور ان کی جم کر مہمان نوزی کی تھی ، لیکن ایک ڈنر نے سب کچھ بدل دیا ۔
ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق برازیل کی ماڈل سوزی اب روس کے صدر پوتن کو 'سنکی' اور 'پرتشدد نفسیاتی مریض' مانتی ہیں ۔ سوزی کی پوتن سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ ورلڈ کپ ایوینٹ 2018 کیلئے روس پہنچی تھیں ۔ اس دوران انہوں نے پوتن کے ساتھ ڈنر کیا ، جس میں روسی صدر نے کچھ ایسا کیا کہ وہ کافی غیر آرام دہ ہوگئیں ۔
سوزی نے کہا کہ ڈنر کے دوران پوتن نے میرا ہاتھ دبایا اور کچھ منٹ تک مجھے گھورتے رہے ، جس سے میں تھوڑا ڈر گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے بیٹھے تھے جیسے وہ کسی تخت شاہی پر بیٹھے ہوں ، جب بھی وہ مجھ سے کچھ کہنا چاہتے تھے تو پہلے وہ اپنے سکریٹری سے کہتے تھے اور پھر ان کا سکریٹری میرے پاس آکر مجھے بتاتا تھا کہ انہوں نے کیا کہا ۔ مس بم بم نے بتایا کہ پوتن نے ان کی کافی تعریف کی اور انہیں جب چاہیں روس آنے کیلئے دعوت دی ۔
مس بم بم نے بتایا کہ جب روس پہنچنے پر ماسکو گھومنے کیلئے وہ ٹیکسی استعمال کرتی تھیں ، لیکن پوتن نے ملاقات کے بعد ایک سرکار گارڈ انہیں ہر جگہ لے جایا کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا : یہ مجھے بہت عجیب لگتا تھا کیونکہ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ میری سیکورٹی کیلئے ہے یا پھر مجھ پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ میں ایک ہفتے وہاں رکی اور پھر واپس برازیل آگئی ۔ جب میں ورلڈ کپ کیلئے روس لوٹی تو میں نے پوتن سے نہ ملنے کی پوری کوشش کی ، کیونکہ میں ان کے ساتھ غیر آرام دہ محسوس کرتی تھی ۔
ماڈل سوزی نے کہا کہ میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہوگا تو میں واپس آوں گی ۔ اس کے بعد میں نے انہیں دوبارہ کبھی نہیں دیکھا ، لیکن آج میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ ماسکو میں میں خطرے میں تھی ۔ موجودہ جنگ کو لے کر انہوں نے کہا کہ پوتن نے یوکرین پر جنگ کا اعلان کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعہ 'پرتشدد نفسیاتی مریض' ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔