یوکرین کے بعد روس کا اگلا نشانہ ہے یہ ملک! بیلا روس کے صدر کے Battle Map نے کھولا راز
یوکرین کے بعد روس کا اگلا نشانہ ہے یہ ملک! بیلا روس کے صدر کے Battle Map نے کھولا راز
Russia-Ukraine War: بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوو روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی ساتھی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ ایک نقشے کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں ، جس میں یوکرین کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کی مانیں تو الیگزینڈر لوکاشینکوو اس ویڈیو میں جنوبی یوکرین سے مالڈووا پر ایک منصوبہ بند حملے کے بارے میں بات کررہے ہیں ۔
نیویارک : یوکرین میں جنگ کے درمیان انٹرنیٹ پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوو کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ اس کو لے کر سوشل میڈیا میں تمام طرح کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ ویڈیو مالڈووا پر روس کے حملہ کا پلان بناتا ظاہر ہوتا ہے ۔ ویڈیو منگل کو بیلاروس کی سیکورٹی کونسل میں صدر الیگزینڈر کے خطاب کا ہے ، جس کو وہاں کی انتظامیہ نے آن لائن شیئر بھی کیا ہے ۔
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوو روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی ساتھی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ ایک نقشے کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں ، جس میں یوکرین کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کی مانیں تو الیگزینڈر لوکاشینکوو اس ویڈیو میں جنوبی یوکرین سے مالڈووا پر ایک منصوبہ بند حملے کے بارے میں بات کررہے ہیں ۔ مالڈووا ایک سابق سوویت جمہوریہ ہے جو یوکرین اور رومانیہ کی سرحد پر واقع ہے ۔
ویڈیو میں یوکرین پر آگے کے حملے کے منصوبہ کو دکھایا گیا ہے ، جنہیں روس پہلے ہی انجام دے چکا ہے ۔ دی ہل میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں الیگزینڈر لوکاشینکوو جس نقشے پر بات چیت کررہے ہیں ، اس میں یوکرین میں فوج کی آمد و رفت کا منصوبہ اور وہاں کے انفراسٹرکچر نشانوں کے ساتھ مالڈووا کے ٹرانسمنسٹریا میں ٹارگیٹ کو دکھایا گیا ہے ۔
وہیں دی پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک بیلاروسی صحافی کو کوٹ بھی کیا ہے ، جنہوں نے مالڈووا پر حملہ کے منصوبہ کے بارے میں بات کی تھی ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ نقشے میں امریکہ اور کناڈا کا ایک انسیٹ میپ بھی دکھایا گیا ہے ، لیکن اس کے بارے میں کچھ بھی ہائی لائٹ نہیں کیا گیا ہے ۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق الیگزینڈر لوکاشینکوو نے سیکورٹی کونسل کی اسی میٹنگ میں یوکرین کے جنوب میں فوجیوں کو بھیجنے کا اعلان کیا ، لیکن انہوں نے کہا کہ بیلاروس کی فوج یوکرین پر حملے میں حصہ نہیں لے رہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔