Ukraine میں رونے لگا روسی فوج کا جوان، لوگوں نے دیا کھانا اور ماں سے کروائی بات، ویڈیو وائرل
Ukraineمیں رونے لگا روسی فوج کا جوان، لوگوں نے دیا کھانا اور ماں سے کروائی بات،ویڈیو وائرل ۔ ویڈیو گریب ۔
Russia Ukraine War: روسی فوجیوں کی بربریت کی خبروں کے درمیان ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں روسی فوج کا جوان رو رہا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس روسی فوجی نے یوکرین میں خودسپردگی کردی تھی ، اس کے بعد یوکرینی لوگوں نے اس کو کھانا کھلایا اور اس کی بات اس کی ماں سے فون کے ذریعہ کرائی ۔ ماں سے بات کرتے ہوئے روسی فوجی رونے لگا ۔
نئی دہلی : روس (Russia) نے یوکرین (Ukraine) پر حملہ بولا ہے اور اس میں ہزاروں لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں ۔ جنگ کے بھیانک مناظر دنیا بھر میں لوگوں کا دل دہلا رہے ہیں ۔ روسی فوجیوں کی بربریت کی خبروں کے درمیان ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں روسی فوج کا جوان رو رہا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس روسی فوجی نے یوکرین میں خودسپردگی کردی تھی ، اس کے بعد یوکرینی لوگوں نے اس کو کھانا کھلایا اور اس کی بات اس کی ماں سے فون کے ذریعہ کرائی ۔ ماں سے بات کرتے ہوئے روسی فوجی رونے لگا ۔
یہ ویڈیو امریکی میڈیا سروس وال اسٹریٹ جرنل سے وابستہ رپورٹر نے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے ۔ اس میں انہوں نے بتایا کہ یوکرین میں مقامی لوگوں نے ایک روسی فوجی کو پکڑ لیا ہے ، بھوکے فوجی کو لوگوں نے کھانا بھی دیا ۔ ویڈیو میں اس کو کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
Video shared on Ukrainian channels of a captured Russian soldier apparently being fed by locals. The post says he burst into tears when he was allowed to video-call his mother. So many of these troops are just teenagers, with absolutely no clue what this war is really for. pic.twitter.com/oCPUC8cKcO
وائرل ویڈیو کے مطابق روسی فوجی کچھ کھا رہا ہے اور کوئی گرم چیز پی بھی رہا ہے ۔ اس درمیان ویڈیو کال کے ذریعہ اس کی اس کے ماں سے بات کرائی گئی تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا ۔ اس نوجوان فوجی کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ملی سکی ہے ۔ یہ ویڈیو کب اور کہاں کا ہے ، اس کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔
حالانکہ ویڈیو میں نوجوان روسی فوجی کے آس پاس کچھ شہری بھی کھڑے نظر آرہے ہیں وہ یوکرینی مقامی شہری ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی کچھ فوجی بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔ وہیں ایک خاتون اپنے فون سے روسی فوجی کی بات اس کی ماں سے ویڈیو کال سے کرا رہی ہے ۔ یہاں کھڑا روسی جوان لگاتار رو رہا ہے ۔
اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین میں داخل ہوئے کئی روسی فوجی ، کم عمر کے نوجوان ہیں اور انہیں یہ نہیں معلوم کہ یہ جنگ کیوں اور کس کیلئے ہورہی ہے ؟ اس کی وجہ کیا ہے ؟ انہیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔