Russia Ukraine War : آدھی ٹنکی تیل لے کر یوکرین کو بم سے اڑانے چلے تھے روسی فوجی، راستے میں دشمنوں سے ہی مانگا پٹرل! اور پھر...
Russia Ukraine War : آدھی ٹنکی تیل لے کر یوکرین کو بم سے اڑانے چلے تھے روسی فوجی، راستے میں دشمنوں سے ہی مانگا پٹرل! اور پھر... ۔ تصویر : ٹویٹر ۔
Russia Ukraine War : دو روسی فوجیوں کی تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے ۔ یہ دونوں یوکرین پر حملہ کرنے کیلئے نکلے تھے ، لیکن ایک بے وقوفی کی وجہ سے دونوں یوکرین کے ہاتھ لگ گئے ۔ اب دونوں کو یوکرین میں قید کرلیا گیا ہے ۔
دنیا ان دنوں روس ۔ یوکرین جنگ (Russia Ukraine War) سے پریشان ہے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے روس نے یوکرین پر قہر برپا کردیا ہے ۔ جنگ سے وابستہ خبریں اس وقت سرخیوں میں ہیں ۔ ہر کوئی اس کی اپ ڈیٹ جاننا چاہتا ہے ۔ روس دنیا بھر کے نشانے پر آچکا ہے ۔ ناٹو سمیت سبھی اہم آرگنائزیشن نے اس معاملہ کو غیر ضروری قرار دیا ہے ۔ اس درمیان دو روسی فوجیوں کی تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے ۔ یہ دونوں یوکرین پر حملہ کرنے کیلئے نکلے تھے ، لیکن ایک بے وقوفی کی وجہ سے دونوں یوکرین کے ہاتھ لگ گئے ۔ اب دونوں کو یوکرین میں قید کرلیا گیا ہے ۔
جانکاری کے مطابق دونوں روس سے یوکرین پر حملہ کرنے کیلئے نکلے تھے ، لیکن انہوں نے اپنی گاڑی کا تیل چیک نہیں کیا تھا ۔ آدھے راستے میں ہی ان کی گاڑی کا تیل ختم ہوگیا ، جس کی وجہ سے وہ یوکرین کی فوج کے ہاتھ لگ گئے ۔ دونوں کو قیدی بناکر جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ کیا دونوں ٹینک چلا رہے تھے یا کوئی دیگر جنگی گاڑی؟ لیکن اتنا بتایا جارہا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے اندر ہی ان کی گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا ، جس کے بعد انہیں لوکل پولیس اسٹیشن میں مدد کیلئے جانا پڑا ۔
AaAAAaAAaAAaaaaaaaaAAAAAAA!!!!
These two Russian idiots in Shevchenkove, Kharkiv oblast, had their vehicle sputtered out.
Guess what they did?
They came to a local Ukrainian police station.
And asked if they could have some fuel. pic.twitter.com/HmaUNORQL3
یوکرین کی راجدھانی کیف کے انڈیپینڈنٹ نیوز آوٹ لیٹ نے دونوں کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ اس میں دونوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑی نظر آرہی ہے ۔ نیوز کنفرم ہوئی کہ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہیں جنگ کا قیدی قرار دیا گیا ہے ۔ ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ پٹرول ختم ہونے کے بعد یہ دونوں ٹھنڈ میں ٹھٹھرنے لگے تھے ، جس کی وجہ سے مدد کیلئے دونوں دشمنوں کے پاس ہی جا پہنچے ۔
بتایں کہ روسی حملے سے یوکرین میں تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ایک دن میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہورہی ہے ۔ اس میں بچے اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ حالانکہ ابھی تک روس نے جنگ میں ہوئی اموات کا اعداد و شمار جاری نہیں کیا ہے ، لیکن بتایا جارہا ہے کہ ان کی بھی تعداد تقریبا پانچ ہزار ہوسکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔