உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia-Ukraine War: یوکرین کے ملٹری ایئر بیس پر روس کا بڑا حملہ، مارے گئے 70  سے زیادہ فوجی

    Russia-Ukraine War: اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج تیزی سے کیف کی طرف بڑھ رہی ہے۔ روس کی جانب سے اب یوکرین کی دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے کے لیے ایک بہت بڑا فوجی قافلہ بھیجا گیا ہے۔

    • Share this:
      Russia-Ukraine War: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ منگل کو روس کے فوجی حملے میں 70 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔ روسی فوجیوں نے اوختیرکا میں واقع فوجی اڈے کو توپ سے نشانہ بنایا تھا۔ Okhtyrka شہر خار کیف Kharkiv اور کیف Kyiv کے درمیان واقع ہے۔

      اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج تیزی سے کیف کی طرف بڑھ رہی ہے۔ روس کی جانب سے اب یوکرین کی دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے کے لیے ایک بہت بڑا فوجی قافلہ بھیجا گیا ہے۔ روس کا 40 میل (64 کلومیٹر) طویل قافلہ کیف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ روسی حملے کے بعد یوکرین کے لیے یہ سب سے طویل فوجی قافلہ بھیجا گیا ہے۔ اس سے پہلے روس کے بھیجے جانے والے قافلوں کا سائز 3 میل تک رہا تھا۔

      درحقیقت، امریکی کمپنی میکسار ٹیکنالوجیز نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ کیف سے 40 میل (64 کلومیٹر) شمال میں روسی فوجی قافلہ موجود ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سے قبل قافلے کی لمبائی کا تخمینہ 17 میل یعنی 27 کلومیٹر لگایا گیا تھا۔ یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کارروائی جاری ہے۔

      امریکی کمپنی میکسار کی سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ کیف کے باہری علاقوں تک پہنچنے والے قافلے کی لمبائی پہلے سے زیادہ ہے۔ سی این این کے ساتھ بات چیت میں کمپنی نے کہا تھا کہ بہت بڑے فوجی قافلے میں بختر بند ہتھیاروں، توپوں سمیت دیگر کئی گاڑیاں شامل تھیں۔ میکسار نے بتایا کہ اضافی سیٹلائٹ تصویروں کے ملنے اور تشخیص کے بعد قافلے کی لمبائی کے حوالے سے نئی معلومات موصول ہوئی ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ پیر کو جمع کی گئی تصاویر اور ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ قافلہ انٹونوف ایئربیس سے لیکر پربرسک کے شمال تک موجود تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: