உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوشل میڈیا کا دعویٰ: خارکیف سے ہندستانیوں کو محفوظ نکالنے کیلئے 6گھنٹے تک جنگ روکنے کو تیار ہوا روس، لیکن کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا سامنے

     روس کے صدر نے وزیر اعظم مودی کو بتایا تھا کہ روس ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یوکرین کی فوج خارکیو میں بھارتی طلباء کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

    روس کے صدر نے وزیر اعظم مودی کو بتایا تھا کہ روس ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یوکرین کی فوج خارکیو میں بھارتی طلباء کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

    Russia-Ukraine War Indian Nationals Evacuation: دریں اثناء ب حکومت ہند نے روس کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ روس نے خارکیو میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے 6 گھنٹے جنگ روکنے کیلئے تیار ہو گیا ہے۔

    • Share this:
      کیف۔ جمعرات کو یوکرین اور روس (Russia-Ukraine War) کے درمیان جنگ کا آٹھواں دن ہے۔ اس درمیان حکومت ہند یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لیے فضائیہ کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ دریں اثناء ب حکومت  ہند نے روس کے  ساتھ   (Russia-Ukraine War Indian Nationals Evacuation ) ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ روس نے خارکیو میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے 6 گھنٹے جنگ روکنے  کیلئے تیار ہو گیا ہے۔ یہ گیپ خار کیف  میں پھنسے ہندوستانی لوگوں کو بحفاظت یوکرین کے آس پاس کے ممالک کی سرحدوں تک لے جانے کے لیے لیا گیا ہے۔
      بتادیں کہ اس طرح کا دعویٰ کہ روس جنگ روکنے کو تیار ہے اس طرح کا دعویٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا جا رہا ہے جبکہ روس کی طرف کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے۔
      یوکرین کے شہر خارکیف میں ہزاروں طلباء کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا تھا کہ ہندوستانیوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی رات روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات کی تھی۔ اس دوران پی ایم مودی نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کے محفوظ نکلنے  کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ روس کے صدر نے وزیر اعظم مودی کو بتایا تھا کہ روس ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یوکرین کی فوج خارکیو میں بھارتی طلباء کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔



      پوتن نے دیا تھا مدد کا بھروسہ
      پی ایم مودی کے ساتھ بات چیت کے دوران ولادیمیر پوتن نے یقین دلایا تھا کہ ہندوستانی طلباء کو جنگی علاقے سے نکال کر ہندوستان بھیجنے کے لیے تمام ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ روسی فوج اس سمت میں ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے ہندوستانی طلباء کو فوری طور پر بچانے کے لئے روسی فوج کے ذریعہ کھارکیو سے روس تک ایک محفوظ کوریڈور بنانے کی بھی بات کہی تھی۔ اگلے ہی دن روس 6 گھنٹے جنگ روکنے تیار ہو گیا ہے۔



      ہندوستانی سفارت خانے نے بدھ کے روز اپنے تمام شہریوں بشمول طلباء سے کہا کہ وہ اپنی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد کھارکیو چھوڑ دیں۔ سفارت خانے نے ایڈوائزری میں کہا تھا کہ ہندوستانی شہری کھارکیو سے نکل کر پسوچن، بابائے اور بیزلیوڈوکا پہنچے، جو تقریباً 16 کلومیٹر کے دائرے میں ہے۔


      قابل ذکر ہے کہ اس بیچ آپریشن گنگا کے تحت، 3,726 ہندوستانیوں کو آج بخارسٹ سے 8 پروازوں، سوسیوا سے 2 فلائٹس، کوسیس سے 1 پرواز، بوڈاپیسٹ سے 5 پروازوں اور ریززو سے 3 پروازوں کے ذریعے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: