اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یوکرین کی فوج کو طاقتور بنائے گاUK، بوریس جانسن نے میزائلیں دینے کا کیا اعلان، 4250 کروڑ روپے بھی کرے گا عطیہ

    اہم بات یہ ہے کہ امریکہ نے یہ بھی کہا ہے کہ روس نے یوکرین میں جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوٹن کی قیادت میں روسی افواج نے یوکرین میں شہری اہداف پر حملہ کیا۔ اس نے بے رحمانہ تشدد بھی کیا ہے جو کہ ایک جنگی جرم ہے۔ بلنکن نے کہا کہ روسی حملے میں جان و مال کا بھی نقصان ہوا ہے۔

    • Share this:
      لندن/کیف: برطانیہ(Britain) نے یوکرین (Ukraine) کو بڑے پیمانے پر فوجی اور مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن (Boris Johnson) نے کہا ہے کہ برطانیہ یوکرین کو 6 ہزار میزائل فراہم کرے گا۔ اگلی نسل کے لائٹ اینٹی ٹینک ویپن سسٹمز (NLAWs) اور نام نہاد جیولین میزائل پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ جانسن نے کہا کہ دفاعی تعاون میں اسٹار اسٹریک تیز رفتار طیارہ شکن میزائلوں کی فراہمی شامل ہو گی جس سے یوکرین کو روسی حملوں سے بچنے میں مدد ملے گی۔ روس(Russia) کے ساتھ جنگ ​​کے آغاز سے ہی یوکرین کو مغربی ممالک کی جانب سے فوجی اور مالی امداد دی جا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine War:جنگ کی بھینٹ چڑھے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک، مصر میں بڑھی بریڈ کی قیمتیں

      برطانوی وزیر اعظم جانسن نے کہا کہ ہم یوکرین کی فوج کے لیے مالی امداد کی مد میں 25 ملین پاؤنڈ (تقریباً 250 کروڑ روپے) فراہم کر رہے ہیں جو کہ انسانی اور اقتصادی امداد کی مد میں دیے جانے والے 400 ملین پاؤنڈز (تقریباً 4 ہزار کروڑ روپے) سے الگ ہے۔ جانسن نے کہا کہ روس اور یوکرین میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے اثرات کو روکنے کے لئے بی بی سی ورلڈ سروس کو 4.1 ملین ڈالر کی مدد بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی فوجداری عدالت کی نئی مالی اور پولیس معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا بھی الزام ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Crude Oil پر مودی حکومت کی مشکل: روس سے سستاخام تیل خریدنے کی خواہش پرامریکہ نے کیاخبردار

      روس نے یوکرین میں کیا جنگی جرم: بلنکن
      اہم بات یہ ہے کہ امریکہ نے یہ بھی کہا ہے کہ روس نے یوکرین میں جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوٹن کی قیادت میں روسی افواج نے یوکرین میں شہری اہداف پر حملہ کیا۔ اس نے بے رحمانہ تشدد بھی کیا ہے جو کہ ایک جنگی جرم ہے۔ بلنکن نے کہا کہ روسی حملے میں جان و مال کا بھی نقصان ہوا ہے۔ روسی فوجیوں نے ان علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں اپارٹمنٹس کی عمارتیں، اسکول اور ہسپتال اور عام شہری رہتے ہیں۔ بلنکن نے بدھ کے روز کہا، ’آج میں اعلان کرتا ہوں کہ، فی الحال دستیاب معلومات کی بنیاد پر، امریکی حکومت کا اندازہ ہے کہ روسی فوجی دستوں کے ارکان نے یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: