Russia Ukraine war: یوکرین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو دعوی کیا کہ اس نے جنگ کے دوران اب تک روس کے 14700 سے زیادہ ہتھیار بند فوجیوں کو مار گرایا ہے ۔ وزارت نے ٹویٹر پر 20 مارچ تک کے مبینہ اعداد و شمار پوسٹ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یوکرینی فوج نے روس کی طرف سے جنگ لڑ رہے 14700 فوجیوں کے علاوہ 1487 بختربند گاڑی ، 96 طیارے ، 230 ٹینک اور 947 گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے ۔ اس درمیان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کے تباہ کن حملے کی وجہ سے یوکرین میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
یوکرین کے صدر زیلینسکی کے صلاح کار اولیکسی ایرسیٹووچ نے اتوار کو ایک ویڈیو جاری کرکے دعوی کیا کہ یوکرین میں روس کی فوج آگے نہیں بڑھ پا رہی ہے کیونکہ اس کو زبردست ٹکر مل رہی ہے ۔ روسی فوج کی ہمت جواب دینے لگی ہے ۔ روس کے فوجی راکٹ حملہ بھی نہیں کرپارہے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں میں یوکرین کے شہروں پر ایک بھی راکٹ حملہ نہیں ہوا ہے ۔
وہیں یوکرین کے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر ماریپول پر قبضہ کو لے کر ان دنوں جاری جنگ بھیانک شکل اختیار کرتی جارہی ہے ۔ روسی فوج نے شہر میں واقع یوروپ کے سب سے بڑے لوہے اور اسٹیل کے پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔ افسران نے اتوار کو بتایا کہ حملے میں Azovstal اسٹیل پلانٹ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ اس درمیان سٹی کونسل نے خبر دی ہے کہ روس نے ماریپول شہر میں ایک اسکول کی عمارت پر بمباری کی ہے ، جس کے اندر 400 سے زیادہ لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی ۔ حملے میں اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی ہے ۔ حالانکہ خبر لکھے جانے تک جان و مال کے نقصان کی جانکاری نہیں آئی تھی ۔
وہیں دوسری طرف اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کے تباہ کن حملے کی وجہ سے یوکرین میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ ان میں بتہ سے لوگوں کو تو یوکرین ہی چھوڑنا پڑا ہے ۔ یہ تعداد یوکرین کی کل آبادی کا تقریبا ایک چوتھائی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔