உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia-Ukraine War:یوکرین نے موساد کو دی پوتن کے قتل کا کانٹریکٹ، روس کی سکریٹ سروس کا سنسنی خیز دعویٰ

    Russia-Ukraine War: یوکرین نے دی ہے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو پوتن کے قتل کی سپاری!

    Russia-Ukraine War: یوکرین نے دی ہے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو پوتن کے قتل کی سپاری!

    Russia-Ukraine War: یوکرین کی حکومت روس کو روکنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار دکھائی دیتی ہے۔ ادھر روس کی سیکرٹ سروس نے ایسا سنسنی خیز دعویٰ کر دیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    • Share this:
      ماسکو/کیف: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ (Russia-Ukraine War) 24 فروری کو شروع ہوئی۔ دھیرے دھیرے یہ جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور روس(Russia) نے یوکرین(Russia) کے مشرقی حصے پر زور پکڑنا شروع کر دیا ہے۔ روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ہے اور اب اس کی نظریں ملک کے دارالحکومت کیف(Kyiv) پر ہیں۔ کیف کے مضافات میں جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ ایسے میں کیف میں بیٹھی حکومت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ یوکرین کی حکومت روس کو روکنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار دکھائی دیتی ہے۔ ادھر روس کی سیکرٹ سروس نے ایسا سنسنی خیز دعویٰ کر دیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا پوتن نے پاکستان سے pok اور گلگستان-بالٹستان ہندوستان کو سونپنے کو کہا؟

      دراصل روس کی خفیہ سروس نے کہا ہے کہ یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin)کو قتل کرنے کے لیے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے ہاتھ ملایا ہے۔ سیکرٹ سروس نے کہا ہے کہ یوکرین نے پوتن کو مارنے کے لیے موساد(Mossad) کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سبھی حیران ہیں۔ یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ اسرائیل ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیتا رہا ہے۔ اس وقت امریکہ روس کی مخالفت کر رہا ہے۔ ایسے میں اسرائیل کی جانب سے امریکی کیمپ میں جاتے ہوئے یوکرین سے ہاتھ ملانے کا امکان بھی دیکھا جا رہا ہے۔



      امریکی رکن پارلیمنٹ نے پوتن کو قتل کرنے کو کہا
      اس سے قبل جنوبی کیرولائنا سے امریکی قانون ساز لنڈسے گراہم نے روسی عوام پر زور دیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ روکنے کے لیے پوتن کو مار دیں۔ گراہم نے ٹویٹ کیا، ’جو لوگ اس کو روک سکتے ہیں وہ روس کے لوگ ہیں۔ اسے ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ روس میں کوئی اسے (پوتن) کو مار ڈالے۔ آپ اپنے ملک اور پوری دنیا کی عظیم خدمت کریں گے۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine War:امریکہ کی پوتن کوUNSCمیں وارننگ-نیوکلیئرپلانٹ کو جنگ کاحصہ نہ بنائے روس



      وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے جمعہ کو کہا، ’یہ امریکی حکومت کا موقف نہیں ہے۔ یقیناً آپ نے اس انتظامیہ میں کام کرنے والے کسی شخص کے منہ سے ایسا کوئی بیان نہیں سنا ہوگا۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: