Russia-Ukraine War: یوکرین میں کسانوں نے پھونک ڈالا کروڑوں کا روسی ٹینک، دیکھئے وائرل ویڈیو
Russia-Ukraine War: یوکرین میں کسانوں نے پھونک ڈالا کروڑوں کا روسی ٹیک، دیکھئے وائرل ویڈیو (Credit- Facebook)
Russia-Ukraine War Update : ویڈیو میں روسی میزائل سسٹم دکھائی دے رہا ہے ، جس کو یوکرین کے کسانوں نے ہی آگ کے حوالے کردیا ہے ۔ ٹینک سے اٹھتے ہوئے شعلے بتا رہے ہیں کہ کروڑوں ڈالر کی لاگت سے بنا یہ میزائل سسٹم اب کسی کام کا نہیں بچا ہے ۔
Russia-Ukraine War : روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو اب ایک ہفتہ کے قریب ہوگیا ہے ۔ اس دوران دونوں ہی ملک کی طرف سے الگ الگ دعوے کئے جارہے ہیں اور جنگ سے وابستہ سبھی طرح کے ویڈیوز بھی وائرل ہورہے ہیں ۔ اب ان ویڈیوز میں کتنی سچائی ہے اور کتنا جھوٹ ، یہ تو صرف وہاں موجود لوگ ہی بتا سکتے ہیں ، لیکن یہ چونکانے والا ویڈیو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ۔
ویڈیو میں روسی میزائل سسٹم دکھائی دے رہا ہے ، جس کو یوکرین کے کسانوں نے ہی آگ کے حوالے کردیا ہے ۔ ٹینک سے اٹھتے ہوئے شعلے بتا رہے ہیں کہ کروڑوں ڈالر کی لاگت سے بنا یہ میزائل سسٹم اب کسی کام کا نہیں بچا ہے ۔ روس کے خلاف لڑائی میں یوکرین کے شہری بھی شامل ہوچکے ہیں اور اپنی بہادری کا مظاہرہ کرنے کیلئے وہ طرح طرح کے ویڈیو شیئر کررہے ہیں ۔
وائرل ویڈیو میں ایک یوکرینی شہری کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے ایک روسی ٹینک کو پکڑا ہوا ہے ۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی شہری کا دعوی ہے کہ روسی فوجی ان کی زمین سے بھاگ رہے ہیں اور انہوں نے اس ٹینک کو چھوڑ دیا ۔ یہ ویڈیو جنوبی یوکرین کے بشٹانک سٹی کا بتایا جارہا ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق ویڈیو یکم مارچ کا ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ جس میزائل سسٹم کو پھونگا گیا ہے ، اس کی لاگت 15 ملین امریکی ڈالر تھی ۔ Pantsir-C Missile System میڈیم رینج میزائل اور اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم سے لیس ہوتی ہے ، جس کو روس کے کے بی پی انسٹومینٹ ڈیزائن بیورو کی جانب سے بنایا جاتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔