Russia-Ukraine War: کندھے پر رائفل، ساتھ میں بچہ... جنگ کے درمیان پیدل نکلی یہ ماں
Russia-Ukraine War: اس تصویر کو یوکرین کے سینٹر فار اسٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سیکورٹی نے ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے ۔ اس میں ایک خاتون اپنے بچے کا ہاتھ پکڑے کندھے پر رائفل لٹکائے جیبرا کراسنگ کو پار کررہی ہے ۔ تصویر کے نیچے لکھا ہے کہ ہر ایک یوکرینی ماں 'ونڈر ویمن' کہلانے کے قابل ہے ۔
Russia-Ukraine War: اس تصویر کو یوکرین کے سینٹر فار اسٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سیکورٹی نے ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے ۔ اس میں ایک خاتون اپنے بچے کا ہاتھ پکڑے کندھے پر رائفل لٹکائے جیبرا کراسنگ کو پار کررہی ہے ۔ تصویر کے نیچے لکھا ہے کہ ہر ایک یوکرینی ماں 'ونڈر ویمن' کہلانے کے قابل ہے ۔
Russia-Ukraine War: یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ اس دور میں لڑی جارہی ہے جب سوشل میڈیا سب سے بڑا اور تیز وسیلہ ہے ۔ اب جنگ سے وابستہ جانکاریاں اور تمام دوسرے پہلو ہمارے سامنے پر آرہے ہیں ۔ ایسی ہی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس میں ایک ماں اپنے کندھے پر رائفل لٹکا کر اپنے چھوٹے بچے کا ہاتھ تھامے جنگ کے درمیان سڑک پر چل رہی ہے ۔
اس تصویر کو یوکرین کے سینٹر فار اسٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سیکورٹی نے ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے ۔ اس میں ایک خاتون اپنے بچے کا ہاتھ پکڑے کندھے پر رائفل لٹکائے جیبرا کراسنگ کو پار کررہی ہے ۔ تصویر کے نیچے لکھا ہے کہ ہر ایک یوکرینی ماں 'ونڈر ویمن' کہلانے کے قابل ہے ۔
— Stratcom Centre UA (@StratcomCentre) March 5, 2022
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ لوگ خاتون کی جرات کو سلام کررہے ہیں ۔ تصویر کو سیکڑوں لائیکس مل چکے ہیں ۔ تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا کہ یوکرین کی سبھی ماووں کو اسی طرح دل سے مضبوط رہنا ہے ۔ آپ جتنا سوچتی ہیں اس سے زیادہ طاقتور ہیں ۔
ایک دیگر یوزر نے لکھا کہ اس تصویر نے میری آنکھیں نم کردی ہے ۔ ایک یوزر لکھتے ہے کہ میری اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ایسا ہونا اور مستقبل میں ان پر اس کا کیا اثر ہوگا ، یہ سوچ پانا بھی مشکل ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسی ہی ایک جھنجھوڑ دینے والی تصویر وائرل ہوئی تھی ، جس میں ایک چھوٹا بچہ اپنے والدین کی یوکرینی فوج کی وردی میں آرام سے سو رہا ہے ۔ اس تصویر نے نیچھے لکھا ہوا تھا : الوداع میرے بچے ، امید کرتا ہوں کہ کبھی پھر تم سے ملوں گا ۔
خیال رہے کہ روس نے منگل کو کیف ، چیرنیہائیو ، سومی ، خارکیف اور ماریوپول شہروں میں لوگوں کو نکلنے کیلئے صبح دس بجے ( ماسکو کے وقت کے مطابق) سیز فائر کا اعلان کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔