UNGA نے یوکرین جنگ کے لئے روس کو ذمہ دار ٹھہرانے والی تجویز کو دی منظوری، ہندوستان سمیت 38 ممالک رہے ووٹنگ سے دور
روس کو قرارداد کی منظوری کے لیے 15 رکنی سلامتی کونسل میں کم از کم نو ووٹوں کی ضرورت تھی، اور ساتھ ہی یہ بھی ضروری تھا کہ دیگر چار مستقل ارکان، امریکا، برطانیہ، فرانس اور چین میں سے کوئی بھی ’ویٹو‘ استعمال نہ کرے۔
روس کو قرارداد کی منظوری کے لیے 15 رکنی سلامتی کونسل میں کم از کم نو ووٹوں کی ضرورت تھی، اور ساتھ ہی یہ بھی ضروری تھا کہ دیگر چار مستقل ارکان، امریکا، برطانیہ، فرانس اور چین میں سے کوئی بھی ’ویٹو‘ استعمال نہ کرے۔
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی(United Nations General Assembly) نے روس کو یوکرین(Ukraine) میں انسانی بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران حق میں 140 اور مخالفت میں 5 ووٹ ڈالے گئے۔ 38 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے لائی گئی انسانی بحران پر قرارداد کے دوران ہندوستان غیر حاضر رہا۔
اس سے قبل بدھ کے روز، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک روسی قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی جس میں یوکرین کی بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو تسلیم کیا گیا تھا، لیکن روسی جارحیت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ روس کو قرارداد کی منظوری کے لیے 15 رکنی سلامتی کونسل میں کم از کم نو ووٹوں کی ضرورت تھی، اور ساتھ ہی یہ بھی ضروری تھا کہ دیگر چار مستقل ارکان، امریکا، برطانیہ، فرانس اور چین میں سے کوئی بھی ’ویٹو‘ استعمال نہ کرے۔
UNGA adopts Resolution on the Humanitarian consequences of the aggression against Ukraine as tabled by Ukraine & a large cross-regional group and supported by the EU & its Member States
In favour 140, Against 5, Abstention 38
India abstained from voting.
تاہم روس کو صرف اپنے اتحادی چین کی حمایت حاصل رہی جبکہ بھارت سمیت کونسل کے 13 دیگر ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اسے روس کی بڑی ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دریں اثناء اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین اور دو درجن دیگر ممالک کی طرف سے تیار کردہ قرارداد پر غور شروع کر دیا ہے۔ تقریباً 100 ممالک کے تعاون سے اس قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی انسانی ہنگامی صورتحال کا ذمہ دار روس کی جارحیت ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔