Russia Ukraine War : اقوام متحدہ نے روس کو انسانی حقوق کونسل سے کیا معطل ، ووٹنگ سے ہندوستان رہا ندارد
Russia Ukraine War : اقوام متحدہ نے روس کو انسانی حقوق کونسل سے کیا معطل ، ووٹنگ سے ہندوستان رہا ندارد
Russia Ukraine War : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے جمعرات کو یوکرین کے بوچا میں قتل عام کے بعد روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کردیا ہے ۔ یہ جانکاری نیوز ایجنسی اے ایف پی نے دی ہے ۔ اس کارروائی پر یوکرین نے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اقوام متحدہ کی یونٹوں میں جنگی قصورواروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔
نئی دہلی : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے جمعرات کو یوکرین کے بوچا میں قتل عام کے بعد روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کردیا ہے ۔ یہ جانکاری نیوز ایجنسی اے ایف پی نے دی ہے ۔ اس کارروائی پر یوکرین نے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اقوام متحدہ کی یونٹوں میں جنگی قصورواروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ حالانکہ روس کے خلاف لائی گئی تجویز پر 95 ممالک نے حمایت میں ووٹ کیا تھا جبکہ 24 ممالک نے تجویز کے خلاف ووٹ کیا ۔ ہندوستان اس مرتبہ بھی ووٹنگ میں شامل نہیں ہوا ۔ کل 58 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ کیف کے بوچا میں اجتماعی قتل کی تصویریں سامنے آنے کے بعد روسی فوج پر جنگی جرائم کے الزامات لگ رہے ہیں ۔ یہاں 400 سے زیادہ لاشیں ملی تھیں ۔
یوکرین کے صدر زیلینسکی نے روسی فوج کو قاتل کہا ہے ۔ وہیں اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی نیویارک میں میٹنگ کے دوران اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے یوکرین جنگ کو سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک بتایا تھا ۔ یوکرین کے شہر بوچا اور کیف میں ہوئے حملوں اور اجتماعی قتل پر تیکھا رد عمل سامنے آیا ہے ۔
دنیا بھر کے ممالک نے اس پر فورا فیصلہ لینے کیلئے کہا تھا ۔ حالانکہ روس اس واقعہ سے صاف انکار کررہا ہے ۔ روس کا دعوی ہے کہ ایسا کوئی بھی قتل عام نہیں ہوا ہے ۔ روسی فوج کے شامل ہونے کے الزامات صحیح نہیں ہیں ۔ بوچا کی پچھلے مہینے لی گئی سیٹیلائٹ تصویر میں ایک چرچ کے اندر 45 فٹ لمبی اجتماعی قبر دکھائی دی تھی ، اس وقت یہ علاقہ روسی فوج کے قبضہ میں تھا ۔
بوچا اور یوکرین کے دیگر شہروں میں تشدد کو لے کر زیلینسکی نے یو این ایس سی میں کہا کہ روس کی فوج اور اس کیلئے حکم دینے والوں کو انصاف کے کٹگھرے میں کھڑا کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ روس کو سیکورٹی کونسل سے باہر کردینے کی ضرورت ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔