اپنا ضلع منتخب کریں۔

    '...تو چھڑ جائے گی تیسری عالمی جنگ'، یوکرین کے ناٹو میں شامل ہونے کی تجویز پر روس کی بڑی دھمکی

    '...تو چھڑ جائے گا ورلڈ وار۔3'، یوکرین کے ناٹو میں شامل ہونے کی تجویز پر روس کی بڑی دھمکی

    '...تو چھڑ جائے گا ورلڈ وار۔3'، یوکرین کے ناٹو میں شامل ہونے کی تجویز پر روس کی بڑی دھمکی

    Russia Ukraine War Latest News: روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری الیگزینڈر وینیڈکٹوف نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اگر یوکرین امریکہ کی قیادت والے ناٹو فوجی اتحاد کا حصہ بنتا ہے تو پھر یہ یقینی طور پر تیسری عالمی جنگ کی طرف لے کر جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiarussiarussiarussia
    • Share this:
      نئی دہلی : روس اور یوکرین کے درمیان پچھلے کئی مہینوں سے کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ کریمیا برج پر ہوئے حملہ کے بعد صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی حملہ کی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے اور یوکرین پر کئی میزائل داغے ہیں ۔ اب روس کی جانب سے دئے جارہے کھلے چیلنج سے دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ ناٹو میں یوکرین کی شمولیت کے نتیجہ کے طور پر تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ۔ روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری الیگزینڈر وینیڈکٹوف نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اگر یوکرین امریکہ کی قیادت والے ناٹو فوجی اتحاد کا حصہ بنتا ہے تو پھر یہ یقینی طور پر تیسری عالمی جنگ کی طرف لے کر جائے گا ۔

      TASS نے وینیڈیکٹوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیف اچھی طرح سے جانتا ہے کہ اس طرح کے قدم کا مطلب تیسری عالمی جنگ کے امکانات کو بڑھانا ہے ۔ خیال رہے کہ یوکرین کے صدر ولوڈیمیر زیلینسکی نے ستمبر کے آخر میں ناٹو فوجی اتحاد کی فاسٹ ٹریک رکنیت کا اعلان کیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: روسی افواج کے خلاف یوکرینی عوام کا انوکھا احتجاج، 15,000 سے زائد لوگ ننگےناچ میں ہونگےشریک


      یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ میں یوکرینی علاقوں پرروسی قبضے کے خلاف قراردادمنظور،ہندوستان نے نہیں ڈالا ووٹ


      قابل ذکر ہے کہ 30 ستمبر کو رسمی طور پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے کچھ حصوں پر قبضہ کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ناٹو کی فاسٹ ٹریک رکنیت کی بات کہی تھی ۔ حالانکہ یوکرین کو ابھی ناٹو کی رکنیت نہیں ملی ہے ۔ اتحاد کیلئے معاہدہ کے سبھی اراکین کی رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

      روس کی نیوکلیئر جنگ کی دھمکی پر امریکہ نے بھی سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ نیوز18 انڈیا کے نیوز روم میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان زیڈ تارر نے کہا کہ روس کی دھمکی بالکل غلط ہے ۔ دنیا کی سیاست کیلئے ایسی دھمکی غلط ہے ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نیوکلیئر ہتھیار کا استعمال کبھی نہیں ہونا چاہئے اور دھمکیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: