Russia Ukraine War:امریکہ نے روس سے گیس اور تیل پر لگائی پابندی، صدر جوبائیڈن نے کیا اعلان
Russia Ukraine War: صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے کہا،’ہاں امریکہ میں بھی قیمت چکانی پڑے گی۔ میں شروع سے ہی امریکی عوام کے ساتھ رہا ہوں، اور جب میں نے پہلی بار اس کے بارے میں بات کی تو میں نے کہا کہ آزادی کا دفاع کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ہمیں امریکہ میں بھی اس کی قیمت چکانی پڑی ہے۔
Russia Ukraine War: صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے کہا،’ہاں امریکہ میں بھی قیمت چکانی پڑے گی۔ میں شروع سے ہی امریکی عوام کے ساتھ رہا ہوں، اور جب میں نے پہلی بار اس کے بارے میں بات کی تو میں نے کہا کہ آزادی کا دفاع کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ہمیں امریکہ میں بھی اس کی قیمت چکانی پڑی ہے۔
واشنگٹن:Russia Ukraine War:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس سے درآمد کی جانے والی گیس، تیل اور توانائی پر پابندی لگا رہا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ میں روسی تیل، گیس اور کوئلے کی درآمد پر پابندیاں عائد کرنے سے ملک میں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ لیکن تمام اراکین اسمبلی نے اس سمت میں قدم اٹھانے کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ 13 دنوں سے جنگ جاری ہے۔ اس جنگ میں اب تک بڑی تعداد میں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔ کئی ممالک نے روس پر جنگ شروع کرنے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
Russian oil will no longer be accepted at U.S. ports — and the American people will deal another powerful blow against Putin’s war machine. pic.twitter.com/dk7QNXnDA6
صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے کہا،’ہاں امریکہ میں بھی قیمت چکانی پڑے گی۔ میں شروع سے ہی امریکی عوام کے ساتھ رہا ہوں، اور جب میں نے پہلی بار اس کے بارے میں بات کی تو میں نے کہا کہ آزادی کا دفاع کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ہمیں امریکہ میں بھی اس کی قیمت چکانی پڑی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس یکساں اس بات کو سمجھتے ہیں۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں واضح ہیں کہ ہمیں یہ کرنا چاہیے۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے یوکرین کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سیکیورٹی امداد فراہم کی ہے۔ اس میں کئی قسم کے جدید ہتھیار شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔