உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia-Ukraine News:یوکرین پر کیمیائی حملہ کرسکتا ہے روس، امریکہ نے کیا خبردار

    صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو فوجی، انسانی اور اقتصادی امداد فراہم کرنے کے لیے 10 بلین ڈالر کے بجٹ کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ڈیموکریٹک اور ریپبلکن قانون سازوں کی بھرپور حمایت کے ساتھ، رقم بڑھ کر 13.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ ’ہم ظلم، جبر اور پرتشدد کارروائی کے خلاف یوکرین کی حمایت کرنے جا رہے ہیں۔‘

    • Share this:
      واشنگٹن/ماسکو: امریکہ نے یوکرین میں روسی کیمیائی حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر کیمیائی یا بائیولاجیکل ہتھیاروں کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ’ہم سب کو محتاط رہنا چاہیے‘۔ پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ امریکی حیاتیاتی ہتھیاروں کی لیبارٹریوں اور یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کی ترقی کے بارے میں روس کے دعوے ’بے بنیاد‘ ہیں۔ یہ جھوٹے دعوے روس کی طرف سے ایک ’واضح چال‘ ہیں تاکہ مزید پہلے سے منصوبہ بند اور بلا اشتعال حملوں کو صحیح ٹھہرایا جا سکے۔ جین ساکی نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین میں ممکنہ روسی کیمیائی حملے سے خبردار کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ماریوپول میں روسی فوج کا Maternity Hospital پر حملہ، ملبے میں دبے کئی معصوم

      یوکرین کی مدد کے لئے امریکہ کے سینئر ارکان میں اتفاق
      بدھ کے روز امریکی کانگریس کے اراکین نے دو طرفہ قرارداد کے مسودے پر اتفاق کیا جس میں یوکرین اور یورپی اتحادیوں کی مدد کے لیے 13.6 بلین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ قانون سازوں نے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے اعلان کردہ 15 ٹریلین ڈالر کے بقیہ بجٹ کے حصے کے طور پر وفاقی ایجنسیوں کو اربوں ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine War:امریکہ نے روس سے گیس اور تیل پر لگائی پابندی، صدر جوبائیڈن نے کیا اعلان

      امریکی صدر جوزف بائیڈن نے گزشتہ ہفتے جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کو فوجی، انسانی اور اقتصادی امداد فراہم کرنے کے لیے 10 بلین ڈالر کے بجٹ کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ڈیموکریٹک اور ریپبلکن قانون سازوں کی بھرپور حمایت کے ساتھ، رقم بڑھ کر 13.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ ’ہم ظلم، جبر اور پرتشدد کارروائی کے خلاف یوکرین کی حمایت کرنے جا رہے ہیں۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: