اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Ukraine سے جنگ کے درمیان پوتن کو ستارہا ہے یہ بڑا ڈر، پرسنل اسٹاف کے 1000 ملازمین کو ہٹایا، جانئے پورا معاملہ

    Russia Ukraine Tension:  میڈیا رپورٹ کے مطابق پوتن نے جنگ بحران (Russia Ukraine crisis) کے درمیان اپنے پرسنل اسٹاف کے تقریبا ایک ہزار ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے ۔ پوتن نے ان لوگوں کی جگہ پر نئے لوگوں کو بھرتی کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو 20 دنوں سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے ۔ اس درمیان روسی صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پوتن نے جنگ بحران (Russia Ukraine crisis) کے درمیان اپنے پرسنل اسٹاف کے تقریبا ایک ہزار ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے ۔ پوتن نے ان لوگوں کی جگہ پر نئے لوگوں کو بھرتی کیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے :  روس کے صدر پوتن کو 'سائیکوپیتھ' کہنے والی ماڈل کا قتل، سوٹ کیس میں ملی لاش!

      روسی میڈیا کے مطابق صدر پوتن کو کھانے میں زہر دے کر قتل کرنے کا شک ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ پوتن نے اپنے پرسنل اسٹاف میں اتنی بڑی تبدیلی قتل کے ڈر سے کی ہے ۔ پچھلے کچھ دنوں میں خفیہ ایجنسیوں نے بھی پوتن کے قتل کے ان پٹ دئے ہیں ، اس سے نمٹنے کیلئے احتیاط بڑھا دی گئی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے :  تین دن میں دوسرے صحافی کی موت، فاکس نیوز کیلئے کرتا تھا کام

      غور طلب ہے کہ اس مہینے میں ایک امریکی ممبر پارلیمنٹ نے پوتن کے قتل کی بات کہی تھی ۔ ممبر پارلیمنٹ گراہم کے اس بیان کیلئے انہیں روس اور اپنی پارٹی کی طرف سے پھٹکار بھی لگائی گئی تھی ۔ بتادیں کہ روس میں قتل کا سب سے عام طریقہ کھانے میں زہر دینا ہے ۔ حالانکہ پوتن اب تک اس کو لے کر کافی محتاط ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ پوتن کو جب بھی کھانا دیا جاتا ہے تو پہلے اس کی جانچ ہوتی ہے ۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پوتن نے اسٹاف کے جن لوگوں کو ہٹایا ہے ، ان میں سیکورٹی گارڈس ،  کک اور پرسنل سکریٹری شامل ہیں ۔ اس سے پہلے ایک بیان میں ٹی وی پر بولتے ہوئے پوتن نے کہا تھا کہ یوکرین سے جنگ شروع ہونے کے بعد روس میں ان کے خلاف مہم شروع ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی کچھ باغی لوگ ان کے قتل کی سازش رچ سکتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: