Russia-Ukraine War: انڈرگراونڈ ہوگئی ہے پوتن کی خفیہ گرل فرینڈ، تین ممالک کے 50 ہزار لوگوں نے لگائی پٹیشن
Secret Girlfriend of Putin : یوکرین جنگ کے درمیان پوتن کی مبینہ گرل فرینڈ اور ایکس جمناسٹ الینا کابیوا (Alina Kabaeva) انڈر گراونڈ ہوگئی ہیں ۔ کچھ رپورٹس میں اس کے سوئٹزر لینڈ میں چھپے ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔ ایسے میں روس ، یوکرین اور بیلاروس کے تقریبا پچاس ہزار لوگوں نے الینا کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن شروع کی ہے ، جس میں انہیں سوئٹزرلینڈ سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
Secret Girlfriend of Putin : یوکرین جنگ کے درمیان پوتن کی مبینہ گرل فرینڈ اور ایکس جمناسٹ الینا کابیوا (Alina Kabaeva) انڈر گراونڈ ہوگئی ہیں ۔ کچھ رپورٹس میں اس کے سوئٹزر لینڈ میں چھپے ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔ ایسے میں روس ، یوکرین اور بیلاروس کے تقریبا پچاس ہزار لوگوں نے الینا کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن شروع کی ہے ، جس میں انہیں سوئٹزرلینڈ سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
ماسکو : روس ۔ یوکرین جنگ (Russia-Ukraine War) کے درمیان روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی ایک خفیہ گرل فرینڈ (Secret Girlfriend of Putin) ان دنوں کافی موضوع بحث ہے ۔ یوکرین جنگ کے درمیان پوتن کی مبینہ گرل فرینڈ اور ایکس جمناسٹ الینا کابیوا (Alina Kabaeva) انڈر گراونڈ ہوگئی ہیں ۔ کچھ رپورٹس میں اس کے سوئٹزر لینڈ میں چھپے ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔ ایسے میں روس ، یوکرین اور بیلاروس کے تقریبا پچاس ہزار لوگوں نے الینا کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن شروع کی ہے ، جس میں انہیں سوئٹزرلینڈ سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
الینا ایک روسی سیاستداں ، میڈیا مینیجر اور ایک ریٹائرڈ جمناسٹ ہیں ۔ الینا کو اب تک کے سب سے کامیاب جمناسٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنے کریئر میں دو اولمپک میڈل ، 14 ورلڈ چیمپئن شپ اور 21 یوروپین چیمپئن شپ میڈل اپنے نام کئے ہیں ۔ دی گارجین جیسے کئی اخبارات نے دعوی کیا ہے کہ الینا ، پوتن کی گرل فرینڈ ہیں ۔ حالانکہ پوتن نے کبھی بھی عوامی طور پر اس بات کا اعتراف نہیں کیا ہے ۔
رسین ٹائمس کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ الینا اپنے تین بچوں کے ساتھ ایک لگزری ولا میں چھپی ہوئی ہیں ۔ اس پٹیشن کی حمایت میں اب تک 50 ہزار سے زیادہ لوگ دستخط کرچکے ہیں ۔ الینا کی عمر 38 سال ہے اور وہ ایک اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں ۔ الینا روس کی سب سے لچیلی خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں ۔ وہ پوتن کی یونائٹیڈ رسین پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ بھی رہ چکی ہیں ۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے باوجود سوئٹزر لینڈ نے پوتن سرکار کی ایک ساتھی کی میزبانی کرنی جاری رکھی ہے ۔ یہ پٹیشن ان رپورٹس کے درمیان آئی ہے ، جن میں کہا گیا ہے کہ الینا کو یوکرین مین جنگ کے درمیان سوئٹزرلینڈ بھیجا گیا ہے ۔ الینا سات سال سے زیادہ وقت سے روسی سرکار کے حمایت یافتہ نیشنل میڈیا گروپ میں بورڈ آف ڈائریکٹرس کی صدر بھی ہیں ۔ دی ڈیلی میل کے مطابق انہیں ہر سال تقریبا آٹھ ملین یورو تنخوہ بھی مل رہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔