Russia Ukraine War: 'یوکرین کا برا دور ابھی باقی...' پوتن سے 90 منٹ کی گفتگو کے بعد فرانسیسی صدر نے دنیا کو کیا خبردار
Russia Ukraine War: 'یوکرین کا برا دور ابھی باقی...' پوتن سے 90 منٹ کی گفتگو کے بعد فرانسیسی صدر نے دنیا کو کیا خبردار
Russia Ukraine War: اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ 90 منٹ کی فون کال کے بعد فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کا ماننا ہے کہ یوکرین میں ابھی 'سب سے برا واقع ہونے والا ہے' ۔
پیرس : اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ 90 منٹ کی فون کال کے بعد فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کا ماننا ہے کہ یوکرین میں ابھی 'سب سے برا واقع ہونے والا ہے' ۔ فرانسیسی صدر کے ایک معاون نے کہا کہ اس فون کال کے دوران میکرون سے پوتن کی جو بات ہوئی ہے ، اس میں 'مکمل' یوکرین کو ضبط کرنے کے ارادے ظاہر ہورہے تھے ۔
نام نہ چھاپنے کی شرط پر فرانسیسی لیڈر کے ایک سینئر معاون نے نامہ نگاروں سے کہا کہ 'صدر میکرون کو امید ہے کہ یوکرین میں سب سے برا ابھی آنے والا ہے ، جیسا صدر پوتن نے انہیں بتایا تھا' ۔ فرانسیسی صدر کے معاون نے مزید کہا کہ 'صدر ولادیمیر پوتن نے ہم سے جو کہا ، اس میں ایسا کچھ بھی نہیں جو ہمیں جنگ کے خاتمہ کو لے کر مطمئن کرے ، وہ یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کیلئے کافی پرعزم دکھے '۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ولادیمیر پوتن پورے یوکرین پر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ۔ پوتن کے الفاظ میں : یوکرین کو 'ڈی نازیفائیڈ' کرنے کیلئے وہ اپنے فوجی آپریشن کو آخر تک انجام دیں گے۔ آ پ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ لفظ کس حد تک چونکانے والے اور ناقابل قبول ہیں ۔ صدر میکرون نے ان سے ( پوتن) کہا کہ یہ سچ نہیں ہوسکتا ، کہہ دیجئے یہ باتیں جھوٹی ہیں' ۔
فرانسیسی صدر کے معاون کی مانیں تو میکرون نے پوتن سے شہری ہلاکتوں سے بچنے اور انسانی رسائی کی اجازت دینے کی بھی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ 'پوتن نے صدر میکروں کی اپیل سے اتفاق ظاہر کیا ، لیکن کوئی عہد نہیں کیا '۔ ان کے مطابق پوتن نے کیف کے ان الزامات کو خارج کردیا کہ روسی فوج یوکرین میں شہریوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بناکر حملہ کررہی ہے ۔
فرانسیسی صدر کے ایک معاون نے کہا کہ ایمانوئل میکرون یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے ماسکو پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر زور دیں گے۔ تاہم معاون نے دونوں رہنماؤں کے درمیان فون کال کے دوران کسی طرح کی کشیدگی کی تردید کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔