ہوم » نیوز » عالمی منظر

ولادیمیر پوتن چوتھی بار روس کے صدر منتخب ہوئے

روس کے صدر ولادمیر پوتن نے تقریبا 74 فیصد ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ عہدہ صدارت کیلئے ہونے والے انتخابات میں جیت درج کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 19, 2018 11:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ولادیمیر پوتن چوتھی بار روس کے صدر منتخب ہوئے
روسی صدر ولادیمیر پوتن: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

ماسکو۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے تقریبا 74 فیصد ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ عہدہ صدارت کیلئے ہونے والے انتخابات میں جیت درج کی ہے۔اس جیت کے ساتھ ہی وہ مسلسل چوتھی بار ملک کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔


انتخابات میں جیت کے بعد مسٹر پوٹن اگلے چھ سال تک ملک کے صدر بنے رہیں گے۔ صدر کے طور پر ان کا چوتھا دور 2024 تک ہوگا۔جوزف اسٹالن کے بعد مسٹر پوٹن دو دہائیوں تک روس کے اقتدار سنبھالنے والے ملک کے پہلے رہنما ہوں گے۔

First published: Mar 19, 2018 11:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading