Ukraineکو ہتھیاروں کی سپلائی پر روس چراغ پا، امریکہ اور ناٹو کو دی دھمکی، برطانیہ کے پی ایم سمیت کئی لیڈروں پر لگایا بین
Ukraine Russia War: روس نے ناٹو، امریکہ اور برطانیہ کو دی دھمکی۔ لگائی پابندیاں۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق روس نے ہفتے کے روز برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، وزیر داخلہ پریتی پٹیل، وزیر خزانہ رشی سنک سمیت کئی وزراء اور سیاسی رہنماؤں پر پابندی لگا دی ہے۔
ماسکو: بحیرہ اسود میں اپنے جنگی جہاز کے ضائع ہونے سے مایوس روس نے یوکرین میں حملے تیز کر دیے ہیں۔ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کی مدد اور جنگ طول پکڑتی دیکھ کر روس اب آر پار کے موڈ میں ہے۔ روس نے امریکہ اور نیٹو کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھی تو اس کے ’غیر متوقع نتائج‘ ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی روس نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت برطانیہ کے کئی اعلیٰ وزراء اور سیاست دانوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکہ اور ناٹو کو روس کی دھمکی
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے رپورٹ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو اضافی 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد دینے کے اعلان کے بعد، روس نے امریکہ کو ایک نوٹ بھیجا ہے، جس میں ’غیر متوقع نتائج‘ کی وارننگ دی گئی ہے۔ روس نے اس نوٹ میں کہا ہے کہ یوکرین کو امریکہ اور نیٹو کی طرف سے ہتھیاروں کی فراہمی کے غیر متوقع نتائج ہو سکتے ہیں۔ ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی سپلائی بند کر دیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر لگائی پابندی
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق روس نے ہفتے کے روز برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، وزیر داخلہ پریتی پٹیل، وزیر خزانہ رشی سنک سمیت کئی وزراء اور سیاسی رہنماؤں پر پابندی لگا دی ہے۔ برطانیہ پہلے ہی روس پر مختلف پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ ان رہنماؤں پر روس کے دورے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس فہرست میں ناموں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔