اپنا ضلع منتخب کریں۔

    روس کا یوکرین پر سب سے بھیانک حملہ، میزائل حملے میں پانچ بچوں سمیت 44 کی موت، سینکڑوں گھر تباہ

    روس کا یوکرین پر سب سے بھیانک حملہ، میزائل حملے میں پانچ بچوں سمیت 44 کی موت، سینکڑوں گھر تباہ ۔ تصویر : اے اپی۔

    روس کا یوکرین پر سب سے بھیانک حملہ، میزائل حملے میں پانچ بچوں سمیت 44 کی موت، سینکڑوں گھر تباہ ۔ تصویر : اے اپی۔

    Russia big missile attack on ukraine: یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر روسی میزائل حملے میں پانچ بچوں سمیت کل 44 افراد کی موت ہوگئی ۔ حکام نے منگل کو بتایا کہ ملبے سے منگل کو ایک اور بچے کی لاش ملی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Russia
    • Share this:
      کیف : یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر روسی میزائل حملے میں پانچ بچوں سمیت کل 44 افراد کی موت ہوگئی ۔ حکام نے منگل کو بتایا کہ ملبے سے منگل کو ایک اور بچے کی لاش ملی ہے۔ نیپرو شہر میں ہونے والا یہ حملہ ایک جگہ پر جمع عام شہریوں کی تعداد کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بدترین حملہ ہے ۔

      غور طلب ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں مسلسل ہلاکتوں کی خبریں آ رہی ہیں۔ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے تیز کئے جا رہے ہیں۔ یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ نے کہا کہ ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں پانچ بچوں سمیت 44 افراد کی موت جب کہ 79 زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر منزلہ عمارت میں تقریباً 1,700 لوگ رہتے تھے اور مہلوکین کی حتمی تعداد میں حملے کے بعد لاپتہ ہوئے دو درجن افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

      نیپرو سٹی کونسل نے کہا کہ ہنگامی فورسز نے جاری راحت اور بچاؤ کارروائیوں کے دوران تقریباً نو میٹرک ٹن ملبہ ہٹایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 400 کے قریب لوگ اپنے گھروں کو کھو چکے ہیں۔ حملے میں 72 اپارٹمنٹس مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 236 کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، جن کی مرمت نہیں کی جاسکتی ہے۔

      ادھر یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گالوشینکو نے کہا کہ روس کی جانب سے کی جارہی بمباری کی وجہ سے زیادہ تر یوکرینی علاقوں میں ایمرجنسی بلیک آوٹ کی صورتحال ہے۔ یہ معلومات نیوز ایجنسی اے ایف پی نے دی ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: روس کے میزائل حملے میں نو لوگوں کی موت، 64 زخمی، زیادہ تر علاقوں میں بلیک آؤٹ


      یہ بھی پڑھئے: کالج میں چل رہی تھی ڈانس پارٹی تبھی دھنس گئی زمین اور 25 طلبہ ہوگئے زمین دوز! دیکھئے ویڈیو



      دوسری طرف برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے یوکرین کو چیلنجر 2 ٹینک اور آرٹلری سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سنک نے یہ اہم اعلان تقریباً دو ہفتوں میں پہلی بار یوکرین کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے والے میزائل حملوں کے درمیان کیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: