ہوم » نیوز » عالمی منظر

موبائل چرانے کے بعد چور نے کیا بڑا کارنامہ، اب بینک والے پڑ گئے اس شخص کے پیچھے: جانئے کیوں

چوری ہونے کے بعد چور نے ان کے نام پر الفا بینک سے لون لیا۔ اب بینک والے اس لون کو واپس چکانے کیلئے ولادیمیر کے پیچھے پڑے ہیں۔ بینک والے لون کو کینسل بھی نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ولادیمیر کو جلد ہی اپنے فون چوری ہونے کی اطلاع دے دینی چاہئے تھی۔

  • Share this:
موبائل چرانے کے بعد چور نے کیا بڑا کارنامہ، اب بینک والے پڑ گئے اس شخص کے پیچھے: جانئے کیوں
20 ہزار ڈالر کا لیا لون۔۔۔

آج کے وقت میں فوب چوری ہو جانا عام بات سی ہو گئی ہے۔ فون کے ساتھ لاپرواہی لوگوں کو بھاری پڑ جاتی ہے مگر فون چوری ہو جانے سے زیادہ بڑی مصیبت اس میں موجود جانکاری اور ڈیٹا کے چوری ہونے کی ہوتی ہے۔ کوگ کئی طرح کی مشکلوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ روس (Russia) میں ایک شخص کے ساتھ ہوا ہے۔ بتادیں کہ روس (Russia) میں ایک شخص کا اسمارٹ فون (Smartphone) چوری ہو گیا تھا۔ اس کے بعد چور نے اس کے نا، پر بینک سے پری اپرووڈ لون لے لیا۔ بینک اب اس سے لون کے پیسے مانگ رہا ہے۔ ہہ ایک طرح سے بالکل انوکھا معاملہ ہے کیونکہ کوئی بھی چور موبائل چرانے کے بعد بھی لون بھی لے لے، ایسا نہیں سنا گیا ہے۔ یہ معاملہ ماسکو کے ولادیمیر وولوکووک (Vladimir Volokhovich) کے ساتھ ہوا ہے۔

ولادیمیر کے موبائل چوری ہونے کے بعد چور نے ان کے نام پر الفا بینک سے لون لیا۔ اب بینک والے اس لون کو واپس چکانے کیلئے ولادیمیر کے پیچھے پڑے ہیں۔ بینک والے لون کو کینسل بھی نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ولادیمیر کو جلد ہی اپنے فون چوری ہونے کی اطلاع دے دینی چاہئے تھی۔

20 ہزار ڈالر کا لیا لون۔۔۔

ولادیمیر وولوکووک (Vladimir Volokhovich) نے ایک ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کچھ وجوہات سے میں موبائل میں موجود ایپس کا ایکسس نہیں روک پایا۔ 24 گھنٹے سے میں بغیر انٹرنیٹ کے تھا بعد میں میرے ایک ساتھی نے بتایا کہ میرا فون مل گیا ہے اور جس نے ڈھونڈا ہے وہ اگلے دن مجھے ملنے بلا رہا ہے۔ مگر یہ ایک چال تھی جس سے کہ چوروں کو پیسے نکالنے کا اور وقت مل جائے۔ انہوں نے بیس ہزار ڈالر کا لون میرے نام پر صرف ایک الیکٹرانک سائن کی مدد سے لیا۔ انہوں نے 1,900 ڈالر ھی میرے اکاؤنٹ سے نکال لئے۔ سوال میرے روپیوں کا نہیں ہے۔ وہ بھی ضروری تھے مگر لون تو میں نے لیا ہی نہیں اور اب مجھے وہ چکانے کیلئے کہا جا رہا ہے۔ اگر میں پانچ سالوں تک بھی لون دیتا رہوں گا تو اس کا سود بھی بڑھ کر چار ہزار ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

ولادیمیر نے لون کینسل کرنے کی بھی عرضی بینک میں ڈالی تھی مگر بینک والوں نے منع کر دیا۔ بینک کے مطابق انہیں فوری طور پر اپنے بینک کو اطلاع دینی چاہئے تھی کہ ان کا فون چوری ہو گیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jan 05, 2021 01:30 PM IST