Russia-Ukraine War : یوکرین پر روسی میزائل حملے تیز، 2 سال کی بچی سمیت 11 کی موت، 21 زخمی

Russia-Ukraine War : یوکرین پر روسی میزائل حملے تیز، 2 سال کی بچی سمیت 11 کی موت، 21 زخمی (Image: AP)

Russia-Ukraine War : یوکرین پر روسی میزائل حملے تیز، 2 سال کی بچی سمیت 11 کی موت، 21 زخمی (Image: AP)

Russian missile strike on Sloviansk: رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے سلوویانسک میں ایس 300 میزائلیں داغیں، جو 14 اپریل کی شام 4 بجے رہائشی علاقوں سے ٹکرائیں اور بلند و بالا عمارتوں، نجی گھروں، کاروباری اداروں اور کاروں کو نقصان پہنچایا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ukraine
  • Share this:
    کیف : یوکرین کے سلوویانسک کی پانچ منزلہ عمارت پر روسی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ کیف انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سلوویانسک میں ایک پانچ منزلہ عمارت کے ملبے تلے مزید دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، جس سے شہر پر روس کے 14 اپریل کو کئے گئے میزائل حملے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حملے میں 21 افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ سلوویانسک شہر ڈونیٹسک اوبلاسٹ کے چند مرکزی مراکز میں سے ایک ہے جو اب بھی یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے سلوویانسک میں ایس 300 میزائلیں داغیں، جو 14 اپریل کی شام 4 بجے رہائشی علاقوں سے ٹکرائیں اور بلند و بالا عمارتوں، نجی گھروں، کاروباری اداروں اور کاروں کو نقصان پہنچایا۔ اس سے پہلے دن میں ریاستی ایمرجنسی سروس نے اطلاع دی تھی کہ پانچ افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہو سکتے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    ساتھ ہی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ امدادی اہلکار میزائل حملے سے تباہ ہوئے 65 ٹن تعمیراتی سامان میں سے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ 14 اپریل کو پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے اطلاع دی تھی کہ ملبے کے نیچے سے نکالی گئی ایک دو سال کی بچی نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں صحافی آکاش رام کا اغوا، والدہ کا رو۔رو کر برا حال، بولیں میرا بیٹا ہندو ہے لیکن ہے تو پاکستانی۔۔۔


    یہ بھی پڑھئے: امریکہ کے لوئس ولے شہر کی عمارت میں زبردست گولی باری، پولیس سمیت 5 افراد ہلاک، 6 زخمی



    بتادیں کہ یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ملک کے پاس جلد ہی ایسے ہتھیار ہوں گے جن سے جمعہ کو ہوئے حملوں کو روکنے کی کوشش کی جا سکے گی۔ یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی ڈیلیوری ایسٹر کے کچھ وقت بعد یوکرین کو ہونے کی امید تھی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: