ہوم » نیوز » عالمی منظر

انر ویئر پہن کر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والی 23 سالہ نرس کو اسپتال نے نوکری پر واپس رکھا ، ملا یہ بڑا تحفہ

23 سالہ نادیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی تھی اور انہیں روس کی ٹو ہاٹ نرس کہہ کر بھی بلایا جانے لگا تھا ۔ اس کے بعد اسپتال نے انہیں نوکری سے نکال دیا تھا ۔

  • Share this:
انر ویئر پہن کر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والی 23 سالہ نرس کو اسپتال نے نوکری پر واپس رکھا ، ملا یہ بڑا تحفہ
انر ویئر پہن کر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والی 23 سالہ نرس کو اسپتال نے نوکری پر واپس رکھا ، ملا یہ بڑا تحفہ

روس کے ایک اسپتال میں پی پی ای سوٹ کے نیچے صرف انر ویئر پہن کر کورونا متاثرین کے علاج میں مصروف نرس نادیہ زوکووا کو اسپتال نے واپس نوکری پر رکھ لیا ہے ۔ 23 سالہ نادیہ کو اسپتال نے غیر مناسب ڈریس کے الزام میں نوکری سے باہر کردیا تھا ۔ نادیہ نے بتایا کہ انہیں نہ صرف نوکری واپس مل گئی ہے ، بلکہ ایک بڑے اسپورٹس ویئر برانڈ کیلئے ماڈلنگ کرنے کا بھی کنٹریکٹ مل گیا ہے ۔


دی سن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق نادیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی تھی اور انہیں روس کی ٹو ہاٹ نرس کہہ کر بھی بلایا جانے لگا تھا ۔ اس کے بعد اسپتال نے انہیں نوکری سے نکال دیا تھا ۔ حالانکہ نادیہ کے حق میں روس کے سبھی ڈاکٹرس اور نرس سے متعلقہ اداروں نے آواز اٹھائی تھی ۔


دراصل نادیہ نے کہا تھا کہ مسلسل پی پی ای سوٹ پہن کر کام کرنے کی وجہ سے انہیں کافی گرمی لگ رہی تھی اور وہ ضرورت سے زیادہ مریض ہونے کی وجہ سے وقفہ بھی نہیں لے پارہی تھیں ۔ ایسے میں انہوں نے پی پی ای کے نیچے صرف انرویئر پہن کر کام کرنا مناسب سمجھا ، کیونکہ وہ مریضوں کو چھوڑنا نہیں چاہ رہی تھیں ۔ بتادیں کہ نادیہ روس کے تلا شہر کے ایک اسپتال میں کام کرتی ہیں ۔


نادیہ نے آر ٹی سے بات چیت میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی تھیں اور اس لئے انہوں نے نرس کا پیشہ منتخب کیا تھا ۔ نادیہ نے بتایا کہ انہیں واپس کام کر لوٹ کر کافی اچھا محسوس ہورہا ہے ۔ بتادیں کہ اسپتال نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے ، جس میں ناراض لوگوں سے معافی مانگی گئی ہے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق نادیہ کے والد روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی میں کام کرتے ہیں ۔ نادیہ کے مطابق بھلے ہی انہوں نے اس دوران مریضوں کی مدد کیلئے صرف انرویئر میں کام کرنا قبول کیا تھا ، لیکن آج اگر کوئی ان سے اس بارے میں سوال کرتا ہے ، تو انہیں کافی جھجھک محسوس ہوتی ہے ۔

بتادیں کہ روس کے مشہور اسپورٹس ویئر برانڈ نے نادیہ کو اپنے اگلے کمپین کیلئے بطور ماڈل منتخب کیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق یہ کمپنی بھی ایف ایس بی کے ایک سینئر افسر کی بیٹی چلاتی ہے ۔ اس کمپنی کی مالک نے نادیہ کی حمایت میں ایک آن لائن مہم بھی چلائی تھی ۔ نادیہ نے بتایا کہ اب انہیں احساس ہوتا ہے کہ کیسے ایک تصویر کسی انسان کی پوری زندگی بدل سکتی ہے ۔
First published: Jun 23, 2020 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading